راجوری //صدر میونسپل کونسل راجوری محمد عارف نے دیگر کونسلروں کی موجود گی میں راجوری بس سٹینڈ میں چھ دکانوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔سیلانی پل کے نزدیک تعمیر ہوئے بس سٹینڈ پر تعمیراتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران میونسپل کونسل صدر نے کہاکہ مذکورہ پروجیکٹ 62.82لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تعمیر ات پوری طرح سے ’سیلف فنانسنگ سکیم‘کے تحت مکمل کی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دکانیں تعمیر کرنے کےلئے اراضی کونسل کی جانب سے مہیا کی گئی ہے ۔موصوف نے کہاکہ مذکورہ پروجیکٹ کی تعمیر سے عوام کی ایک لمبی مانگ پوری ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ کونسل راجوری میں تعمیر ہوئے نئے بس سٹینڈ تک مسافروں کی رسائی آسان بنانے کےلئے عملی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔