مینڈھر //پولیس کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن کے کوٹاں گائوں میں تین دکانوں میں رکھی گئیں محکمہ آب رسانی کی پاپئیں ضبط کر کے ا س سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ملی اطلاعات کے بعد ایک کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران عوامی سہولیا ت کیلئے دی گئی پاپئوں کو کوٹاں گائوں کی تین دکانوں میں بند کر کے رکھا گیا تھا ۔ایس ڈی پی او مینڈھر کی قیادت میں انجام دی گئی کارروائی کے دوران پولیس نے سبھی پاپئیں ضبط کر تے ہوئے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 243زیر دفعہ 409مینڈھر پولیس سٹیشن میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی پونچھ نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔محکمہ آب رسانی کے ایک آفیسر نے بتایا کہ مذکورہ پاپئیں ٹھیکیداروں کی ہیں جبکہ ان کو علاقہ میں لگایا جانا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس کو بھی جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔