مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے اکثر علاقوں میں ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں او ر میو ہ جات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔گزشتہ روز موسم کی خرابی کیساتھ ہی تحصیل بالاکو ٹ کے جڑانوالی گلی ،کلر موڑھ ،بھاٹہ دھوڑیاں ،سنگیوٹ ،ناڑ ،کیری کانگڑھ ودیگر ملحقہ دیہات میں شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے علاقہ میں فصلوں ،میوہ جات کا شدید نقصان ہوا ہے ۔مکینوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا کر متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے ۔ضلع ترقیاتی کونسل ممبر بالاکوٹ مسرت جبین نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خطہ میں ہوئی شدید ژالہ باری کی وجہ سے متاثر ہوئے لوگوں کو معاوضہ دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ لوگوں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے ۔