مینڈھر//مینڈھر پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ منگل کو اختتام پذیر ہوئی ۔یہ ٹورنامنٹ اوپی ہل سٹیڈیم مینڈھر میں کھیلا گیا۔ 19دن تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 32ٹیموں نے ٹاک آئوٹ بنیادوں پر کھیلاگیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل فائیو سٹاکر کٹ کلب اور مینڈھر کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ مینڈھر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پندرہ اوور میں 132 رن بنائے ۔ محمد مجیب نے 35اور حبیب جٹ نے 33رن کی شاندرا اننگ کھیلی جبکہ طارق شاہ نے دووکٹیں حاصل کیں۔ فائیوسٹار نے ایک دلچسب مقابلہ کے بعد ساڑھے 14اوور میں 133رن کا ہدف مکمل کیا اور ایک وکٹ سے میچ جیت لیا۔ فائیو سٹار کی طرف سے 37رنز کی اننگ کھیلنے والے جمیل بٹ مین آف دی میچ رہےجبکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز حبیب جٹ کو ملا۔تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ کا لطف اندوز ہوئی ۔آخر پر برگیڈر راہل تپھلیال سینا میڈل 25آٹلیری برگیڈئیر نے انعامات تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر کمانڈنگ آفیسر مینڈھر گونیرس ایس ڈی پی او مینڈھر سید ظہیر عباس جعفری ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی کے علاوہ کئی فوجی آفیسران موجود تھے ۔جیتنے والی ٹیم کو فوج کی طرف سے دس ہزار روپے اور ہارنے والی ٹیم کو پانچ ہزارروپے دئے جبکہ مینڈھر کرکٹ کلب کی طرف سے جیتنے والی ٹیم کو پندرہ ہزارروپے کا انعام اور ٹرافیاں دی گئیں ۔ٹورنامنٹ کا انعقاد مینڈھر گونیرس اور مینڈھر کرکٹ کلب نے مشترکہ طور کیا تھا۔