مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں پولیس اور سیول انتظامیہ کی جانب سے عید ملن کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران علماء و معززین نے بھی شرکت کی ۔انتظامیہ کی جانب سے معززین میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی جبکہ سب ڈویژن میں قائم کر د ہ آپسی بھائی چارے کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ برسوں سے چلے آرہے آپسی بھائی چارے کو قائم رکھا جائے گا ۔اس پروگرام میں ایس ڈی ایم مینڈھر ،تحصیلدار ،ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او کیساتھ ساتھ سماجی کارکن بلرام شرما ،ایڈوکیٹ اشفاق چوہان ،لیبر یونین صدر عبدالمجید ،ایڈوکیٹ نظیر چوہدری ودیگران بھی موجود تھے ۔