مینڈھر //سب ڈویژن انتظامیہ مینڈھر کی قیادت سے آفیسر ان و معززین کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دوران محرم الحرام کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران آفیسر موصوف نے تحصیل سپلائی آفیسر مینڈھر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی صارفین میں سو فیصد راشن تقسیم کیا جائے تاکہ ان کو اس دوران کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے ۔موصوف نے محرم کے دوران بجلی اور پانی کی معیاری سپلائی کو بحال رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑ ے ۔انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مینڈھر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ میں صفائی ستھرائی کا معقول بندوبست کیا جائے ۔اجلاس میں تحصیلدار مینڈھر کیساتھ ساتھ محکمہ پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی و دیگر محکموں کے اعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کی ۔