عظمیٰ نیوز سروس
مینڈھر//مقامی سپورٹس اتھارٹی کی طرف سے فوج کے تعاون سے منعقد ہونے والے مینڈھر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح 22 جنوری 2024 کو کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں گاؤں کے سرکردہ رہنماؤں اور ای ایس ایم نے شرکت کی۔ مینڈھر ہیلی پیڈ پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں مینڈھر اور اس کے آس پاس کے دیہاتوں کی کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا مقصد منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پھیلانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں اپنے شوق کو آگے بڑھانے میں رہائشی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے۔