مینڈھر//مینڈھر علا قہ میں رسوئی گیس ایجنسیاں، عام صارفین کودودوہا تھو ں سے لو ٹنے میں مصروف ہیں اور مینڈھر انتظامیہ خا مو ش تما شائی بنی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مینڈھرعلاقہ میں رسوئی گیس ایجنسیوں کی جانب سے صارفین سے اضافی رقم وصولی کے تحت لوٹ کھسوٹ کاسلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے کیو نکہ مینڈھر قصبہ میں دونو ں رسوئی گیس ایجنسیا ں تحصیل ہیڈ کو اٹرسے آدھا کلو میٹر کی دوری پر واقع ہیں ۔ اور گیس ایجنسیو ں کے ما لکان قصبہ کے اندر کوئی بھی گیس سیلنڈر خود سپلائی نہیں کر تے ہیں جبکہ سرکار کی جا نب سے گیس ایجنسیاں کے مالکان کو ہدایت ہے کہ پانچ کلو میٹر دور تک مفت سپلا ئی کی جاتی ہے لیکن ایسا کچھ بھی مینڈھر میں نہیں ہو رہا ہے۔ اور مز دور لو گ ریہڑیو ں کے ذریعے لو گو ں کو گیس لا کر با زار میں سپلا ئی کرتے ہیں جو فی سیلنڈر ایک صارف کو870روپے میں پڑ تا ہے ۔ جبکہ مزدور لو گو ں کا کہنا ہے کہ 820روپے میں ہمیں ایجنسیا ں کے ما لکان گیس سیلنڈر دیتے ہیں جبکہ گیس سیلنڈ ر کی قیمت814.50ہے ۔عام صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خا مو ش تما شائی بن کر بیٹھی ہوئی ہے اور نہ مز دورو ں کو پو چھا جا رہا ہے ۔ اور نہ ایجنسیو ں کے ما لکان کو کوئی پو چھ رہا ہے ۔ لو گو ں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو مفت میں گیس سیلنڈ رمل جاتے ہیں ان کو کیا ضرورت ہے کہ ایجنسیو ں کے ما لکان کو پو چھا جائے۔ انہو ں نے متعلقہ وزیر سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ایجنسیو ں کے مالکان کے خلاف کا روائی کی جائے کہ تحصیل انتظامیہ کے ناک تلے لو گو ں کیو ں لو ٹا جا رہا ہے ۔