جموں//تاریخی اگھارجیتو میلہ میںنٹرنگ کی طرف سے عالمی شہرت یافتہ ڈوگری ڈراما ’’باواجیتو‘‘ 28 اور29 جون 2018 کو پیش کیاجسے ناظرین نے کافی سراہا۔ اس بات کی جانکاری نٹرنگ کے ڈائریکٹرپدم شری بلونت ٹھاکرنے یہاں پریس بیان کے ذریعے دی ۔ اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے بلونت ٹھاکورنے کہاکہ ویشنودیوی شرائن بورڈ کٹرہ اورضلع انتظامیہ ریاسی کے تعاون سے یہ ڈوگری ڈراما موضع اگہارجیتو(باواجیتوکے جنم استھان) کٹرہ میں دکھایاگیا ۔انہوں نے متعلقین کی طرف سے اس ڈراماکوکامیاب بنانے کیلئے بھرپورتعاون دیاگیا۔باواجیتو کے جنم استھان پر یہ ڈراما دکھانے کاآغاز نٹرنگ نے پانچ سال قبل کیاتھا۔اس ڈرامے کودیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ آئے اوریہ ڈراما دکھانے کامقصد نوجوان طبقہ کوباواجیتوکی زندگی اوران کی تعلیمات کے بارے میں جانکاری فراہم کرناہے۔