میرواعظ خانہ نظربند،پائین شہر میں بندشیں

 سرینگر//ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کی ایک اطلاع کے مطابق دفعہ144 کے تحت پولیس سٹیشن نوہٹہ، ایم آر گنج، رعنا واری، خانیار اور صفا کدل کے تحت آنے والے علاقوں میں15 ستمبر کو بندشیں رہیں گی تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔دریں اثنا اطلاع میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کل یعنی15 ستمبر کو ضلع سرینگر کے تمام کالجوں اور سکولوں میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔ادھر ضلع گاندربل میں ڈگری کالج گاندربل اور کنگن سمیت تمام ہائر سیکنڈری سکول آج بند رہیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش شنگلہ  نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ  15 ستمبر بروز جمعہ ضلع گاندربل کے دونوں ڈگری کالج گاندربل اور کنگن سمیت تمام ہائر سیکنڈری سکول بند رہیں گے۔ دریں اثناء حریت (ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند کردیا ہے۔