نوشہرہ //راجوری ضلع کے سندر بنی سب ڈسٹرکٹ کی رہائشی میتالی شرما نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ ایک بین الاقوامی ڈانس مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے والدین، ضلع اور ملک کا نام روشن کیا ہیجس کے بعد علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے میتھالی شرماکو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائیں دیتے ہوئے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ میتھالی شرما نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ کیساتھ ساتھ علاقہ مکینوں نے اس کو مبادکباد پیش کی ہے تاہم لوگوں کی دعائوں و نیک خواہشات اور والدین کی سپورٹ کی وجہ سے اج وہ اس مقام تک پہنچی ہیں ۔ متھالی نے کہاکہ ٹرائلز کیلئے سکول میں منتخب کیا گیا تھاجس کے بعداس نے ضلعی اور قومی چمپئن شپ جیتی تھی۔ اس کے بعد مذکورہ مقابلوں میں چار ممالک جن میں سری لنکا، نیپال، ہندوستان، بھوٹان وغیرہ شامل تھے جبکہ سخت مقابلے کے بعد اس نے کامیابی حاصل کی ۔متھالی کی والدہ انجو شرما نے کہا کہ یہ تمام والدین کا خواب ہے کہ ان کے بچے کامیاب ہو سکیں ۔انہوں نے کہاکہ اہل خانہ میتھالی شرما کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت محنت کرتی ہے ۔مقامی لوگوں نے بھی میتھالی شرما کیلئے نیک خواہشات و روشن مستقبل کا اظہار کیا ہے ۔