جموں//سابق ایم ایل اے کنگن میاں الطاف احمد نے یہاں گورنر کے مشیر کے۔ کے۔ شرما کے ساتھ ملاقات کی۔میاں الطاف نے مشیر موصوف کو کنگن علاقے کے مختلف ترقیاتی اور عوامی اہمیت کے حامل معاملات کے بارے میں روشناس کیا۔ مشیر موصوف نے میاں الطاف کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف اُٹھائے گئے معاملا ت کو معیاد بند طریقے پر حل کیا جائے گا۔