Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مہو سے ولو تک سڑک رابطہ نہ ہونے سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا لوگوں کی ہسپتال ، پلوں اور حفاظتی بنڈوں کی تعمیر اور راشن سٹور کو فعال بنانے کی حکام سے اپیل

Towseef
Last updated: June 18, 2025 12:06 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

محمد تسکین

ولو مہو (بانہال)// سب ڈویژن بانہال کی تحصیل مہو منگت کے حسین و جمیل اور خوبصورت علاقے ملک کی آزادی کے بعد سے ابتک گونا گوں مشکلات کا شکار ہیں اور ان خوبصورت علاقوں میں رابطہ سڑکوں کو مختلف گاؤں تک پہنچانے اور طبی سہولیات کو میسر رکھنے کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ضلع رامبن تحصیل کھڑی میں وادی مہو کا ولو علاقہ دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہے اور پورا مہو منگت خوبصورتی اور سرسبز میدانوں اور چراگاہوں سے بھرا پڑا ہے۔ ولو ، مہو کے لوگوں کو سڑک رابطے سے ابھی تک جوڑا نہیں گیا ہے جس کی وجہ سے مہو کے مرکزی گاؤں سے تین کلومیٹر دور ولو میں معمولات کی زندگی متاثر رہتی ہے اور برفباری کے دوران عام لوگ محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ مولوی جمال الدین نائیک نامی مقامی سماجی اور دینی کارکن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دہائیوں سے سیاسی جماعتوں نے مہو کا استحصال کر رکھا ہے اور ووٹ حاصل کرنے کے بعد کوئی بھی لیڈر ان کے مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بھاری برفباری ہوتی ہے اور یہاں سے بیماروں خاص کر درد ذہ میں مبتلا خواتین کو تحصیل ہیڈکوارٹر کھڑی اور بانہال کے ہسپتال لیجانا ناممکن ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہو میں سابقہ کابینہ وزیر اور ممبر اسمبلی بانہال مرحوم میر اسداللہ کے ہاتھوں دی گئی یونانی ڈسپنسری سب سے بڑا طبی مرکز
ہے جو یہاں تعینات چاڈورہ کے یونانی ڈاکٹر کے تبدیل ہونے کے بعد اب ڈاکٹر کے بغیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولو مہو سے ہجوا اور باوا تک کی دس ہزار سے زائد کی آبادی کے علاوہ گرمیوں کے چھ مہینے تک یہاں رہنے والے دس ہزار سے زائد خانہ بدوشوں اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں یہاں سیر و سیاحت ، ٹریکنگ اور کرکٹ کھیلنے کیلئے آنے والے لوگوں کیلئے کوئی ڈاکٹر اور ہسپتال موجود نہیں ہے اور مہو میں پرائمری ہیلتھ سینٹرکا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ولو اور اچھگوڑن کی بستیوں کے بیچوں بیچ سے مہو نالہ بہتا ہے مگر اس پر پلوں کی تعمیر نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے سکولی بچوں کیلئے ہر وقت خطرہ لاحق ہوتا ہے اور عارضی پلوں کے اوپر سے آنے جانے والے سکول بچوں کی حفاظت کو لیکر والدین ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ولو کے قریب ایک پل کی تعمیر کیلئے دو ایبیٹمنٹ دو سال پہلے محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے تعمیر کئے گئے ہیں مگر اب تک اس پل کو آر پار جوڑنے کیلئے لینٹر یا لکڑی ڈالنے کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا ہے اور اس صورتحال سے مقامی لوگوں اوریہاں سیاحت پر آنے والے لوگوں اور ہزاروں خانہ بدوشوں کی زندگی دشوار ہوگئی ہے ۔ ولو سے ہی تعلق رکھنے والے بشیر احمد نائیک نامی ایک اور شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ولو کے گاؤں سے ہی مہو کے خوبصورت مقامات بشمول تراجبلن ، موری ، اچھن ، رتن اور نس گلی وغیرہ کیلئے راستے جاتے ہیں اوریہاں سے ہی لوگ کولگام ضلع کے داندواڑ آتے جاتے ہیں مگر مہو سے ولو تک ابھی بھی سڑک تعمیر نہیں گئی ہے جبکہ ایک پگڈندی کو بھی آدھے کی راستے تک بنایا گیا ہے اور لوگوں کو نالہ کے کنارے پتھروں کے اوبڑ کھابڑ راستوں سے چل کر روزمرہ کے معاملات انجام دینے پڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ولو کی آبادی کیلئے راشن کا ایک سٹور کئی سال پہلے قائم کیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہاں راشن کی تقسیم نہیں کی جا سکی ہے اور سٹور کی یہ عمارت خستہ حال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولو اور اچھگوڑن کی بستیوں کے بیچ سے بہنے والے مہو نالہ سے بستیوں اور لوگوں کی زمینوں کو خطرہ لاحق ہے اور اس نالے کے دائیں بائیں حفاظتی بنڈوں کی تعمیر ناگزیر ہے اور محکمہ فلڈ کنٹرول کو اس طرف توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے یوٹی سرکار اور ممبر اسمبلی بانہال سجاد شاہین سے اس طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے اور ولو تک سڑک رابط اور پلوں کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

برصغیرتازہ ترینخطہ چنابکشمیر

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

July 19, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

کشتواڑ میں وی ڈی جی ممبر کے ہاتھوں خاتون کامبینہ قتل،ممبر گرفتار

July 19, 2025
خطہ چناب

خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ

July 19, 2025
خطہ چناب

ساتویں دن لڑکیوں کے کھوکھو، والی بال کے مقابلے منعقد

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?