عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ سے سنیچر کی شام کو کمسن مریض کو بذریعہ ہوائی جہاز کشتواڑ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق مڑواہ کے سی ایچ سی میں گزشتہ کئی روز سے 15سالہ مریض سفیان زیرعلاج تھا جسکی صحت مزید بگڑتی جارہی تھی جسکے بعد وہاں تعینات ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کیلئے کشتواڑ ہسپتال منتقل کرنے کو کہا ۔معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہو ئےجونہی معاملہ انتظامیہ و حکومت کے پاس پہنچا تھا فوری طور مداخلت کے بعد جموں سے ہوائی جہاز کو دورافتادہ علاقہ مڑواہ روانہ کیا گیا جسکے بعد علیل مریض کو دیرشام ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔
مڑواہ سے کمسن مریض بذریعہ ہوائی جہاز کشتواڑ منتقل
