جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعہ کے روز یہاں مُٹھی وارڈ نمبر67بالمقابل ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکشین میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیم نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے بارے میں ایک لیکچر دیا اور لوگوں سے پالی تھین کا ستعمال نہ کرکنے کی اپیل کرتے ہوئے پٹ سن اور کپڑون کے بیگوں کا استعمال کرنے کی اپیل کی،تاکہ شہر کے گرد و نواح کو پالی تھین کے مضر اثرات سے پاک رکھا جا سکے ۔ اس موقعہ پر غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری بھی دی گئی۔اس موقعہ پر چیر مین نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لانچ کی گئی سوچھ ابھیان مہم پر عمل کرنے چاہیے۔ٹیم نے لوگوں کو سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعدد طریقوں کی جانکاری دی گئی۔عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینکیںاور جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی،تاکہ انکے وارڈ کو صاف و شفاف رکھا جائے گا اس موقعہ پر لوگوں کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی گئی ۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علیحدہ علیحدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و دیگران نے شرکت کی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبروں نے پوسٹر اور ہورڈنگز نصب کئے۔جے ایم سی نے لوگوں سے پالی تھین کو ترک کرکے کپڑے/پٹ سن کے بیگوں کا استعمال کرنے کی اپیل کی، تاکہ شہر کو صاف رکھا جا سکے۔