نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے ہندستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں جیت درج کرنے کے لئے مبارکباد دی ہے۔مسٹر مودی نے اتوار کو آکاشونی پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے دوسرے مرحلہ کے بیسویں ایڈیشن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینہ کرکٹ کی پچ سے بھی بہت اچھی خبر ملی۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے شروعاتی دقتوں کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا میں سیریز جیتی۔ ہمارے کھلاڑیوں کی سخت محنت اور ٹیم ورک ترغیب دینے والا ہے۔ہندستانی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں پہلا ٹیسٹ اپنی تاریخ کے کم از کم 36رن بنانے کے بعد گنوایا لیکن ہندستان نے اس کے بعد واپسی کرتے ہوے میلبورن میں دوسرا اور برسبن میں چوتھا ٹیسٹ جیت کر سیریز کو 2-1سے اپنے نام کیا۔وزیراعظم کی اس تعریف کی ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی) نے ٹوئٹر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے ان الفاظ کا شکریہ اور ٹیم انڈیا اپنی کارکردگی سے قومی پرچم کے احترام کو ہمیشہ بلند رکھنے کی کوشش کرے گی۔