ادہم پور//مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاہے کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں عوام کوسرکاری سکیموں کافائدہ سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ پہنچاہے۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرجتندرسنگھ ادہم پورکے دوردرازگائوں پنجر ،جوکہ ادہم پورضلع میں پڑتاہے تاہم اسمبلی حلقہ ریاسی سے تعلق رکھتاہے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرادورپنجرایسے وقت میں جب 14اپریل سے 5مئی تک گرام سوراج ابھیان ملک بھرکے 20ہزاردیہات میں عملایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے ملک بھرکے 19دیہات میں سے 1 گائوں پنجرکو تعمیروترقی کیلئے چناہے ۔ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ عوام کوسرکاری سکیموں کافائدہ پہنچانے کیلئے بڑے پیمانے پرمہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرام سوراج ابھیان کوزمینی سطح پرعملانے کیلئے نہ صرف حکومت کے وزراء بلکہ وزیراعظم خود تگ ودوکررہے ہیں اورحال ہی میں انہوںنے اس ضمن میں چھتیس گڑھ اورہماچل پردیش کے دورے کئے۔اس دوران ڈاکٹرجتندرنے پردھان منتری اجولایوجناکے تحت ایک درجن سے زائد مستحقین میں مفت گیس کنکشن تقسیم کئے۔ انہوں نے مونگری میں ڈگری کالج کے قیام کیلئے مبارکبادپیش کی۔اس دوران وزیرمملکت جموں وکشمیراجے نندانے ڈاکٹرجتندرسنگھ کی عوام کی بہبودکیلئے کئے جارہے کاموں کی ستائش کی۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارنے گرام سوراج ابھیان کے تحت کی جارہی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کیں۔