کٹھوعہ// کٹھوعہ: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ان لوگوں کے لیے وقف ہے جنہیں پچھلی حکومتوں نے مرکزی دھارے سے باہر رکھا تھا۔مرکزی وزیرایک سماجی تنظیم “سکشم” کی پہل پر منعقدہ ایک بہت بڑی ریلی ‘دیویانگ پریوار مہا سمیلن’ سے خطاب کر رہے تھے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جس دن سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا ہے، ان کی طرف سے جسمانی طور معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سول سروسز کے امتحان میں دیویانگوں کے لیے فیس میں کمی، سول سروسز کے امتحان میں کوالیفائی کرنے والے معذور افراد کے لیے ہوم کیڈر کے دو انتخاب، ریزرویشن 3 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد، معذور افراد کی پنشن میں اضافہ وغیرہ، اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جسمانی طور معذور افراد کے لیے 15000 اسامیاں جو پہلے خالی تھیں، حکومت کی ایک خصوصی مہم کے تحت پْر کی گئی ہیں جو صرف وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں ہی ممکن تھا جنہوں نے تجویز کیا کہ ‘دیویانگ’ (ڈیوائن باڈی) کی اصطلاح، معذور افراد کے لیے ‘Viklang’ کے بجائے استعمال کیا جائے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو آنے والے برسوں میں ترقی کے لحاظ سے ہر دوسرے ترقی یافتہ ملک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے اوپر پہنچنے کے لیے معذور افراد کو چھوڑا نہیں جا سکتا، انہیں بھی اگلے 20 سال تک ملک کی قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت نے 1600 سے زیادہ فرسودہ قوانین کو منسوخ کر دیا ہے جو کہ ملک کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ تھے اور ایسے بہت سے قوانین کو بھی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ترمیم یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ ‘ٹیکنالوجی’ کا استعمال کرتے ہوئے پنشنرز کو ‘ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ’ فراہم کرنا حکومت کی طرف سے ان پنشنرز کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدامات میں سے ایک ہے جو پہلے اپنی پنشن جاری رکھنے کے سلسلے میں بہت سی تکلیفوں کا سامنا کر رہے تھے۔ کٹھوعہ میں اس ‘دیویانگ پریوار مہا سمیلن’ کے انعقاد کے لیے سکشم کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ اس ‘مہا سمیلن’ کا انعقاد ‘سنکلپ سے سدھی’ کی طرف بھی ایک قدم ہے اور دیویانگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اب تک کا یہ پہلا ‘مہا سمیلن’ منعقد کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2025 تک وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹی بی فری انڈیا کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ان کی روز مرہ کی ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے ان کے ذریعہ اپنائے گئے ٹی بی کے 10 مریضوں میں کٹس تقسیم کیں۔