جموں//نیشنل کانفرنس لیڈروسابق ایم ایل اے بملالتھرانے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تقسیم کی سیاست اور لوگوں کے علاقائی اورمذہبی جذبات کااستحصال کرنے والی طاقتوں کوناکام کرنے کےلئے آگے آئیں اورریاست کی متنوع ثقافت کوتحفظ فراہم کریں۔بملالتھرانے سلیہڑ کوٹھیں میں منعقدہ ایک تقریب میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ایک گروپ کانیشنل کانفرنس میں والہانہ استقبال کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی موقعہ پرست جماعت ہیں اوراپنے مفادات پورے کرنے کےلئے ان دونوں جماعتوں نے اتحاد کیاہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ہی واحدجماعت ہے جوریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی سیاسی بااختیاری موثرفیصلہ سازی کےلئے لازمی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ نیشنل کانفرنس خواتین کوبااختیاربنانے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھاتی ہیں۔انہوں نے نئے پارٹی خواتین ورکروں سے پارٹی کوزمینی سطح پرمضبوط بنانے پرزوردیا۔اس موقعہ پر بملالتھرانے ایک واٹرپمپ کابھی افتتاح کیا۔اس دوران کانتادیوی، راج رانی ، وینا،جیوتی ، تلکی، سدیش،پونم ودیگران بھی موجودتھیں۔