منجاکوٹ//منجاکوٹ کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اس نے مواصلاتی کمپنی جیو کی ملی بھگت سے حیات پورہ سڑک پر نالی نکال کر اس روڈ کو تباہ کردیاہے ۔لوگوںکاکہناہے کہ سڑک کے کنارے جیو کمپنی کی طرف سے نالی نکالنے کاکام شروع کیاگیاہے جس کی وجہ سے اس کی حالت ہی خراب ہوگئی ہے ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ محکمہ پیسے کی لالچ میں آکر حیات پورہ سڑک کی خستہ حالت کروا رہا ہے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اس نالی سے ان کی زمینوں کو بھی نقصان پہنچ سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی راجوری پونچھ شاہراہ کے کنارے ٹاور کمپنیوں نے نالیاں نکالی جس کے نتیجہ میں بارشیں ہونے سے لوگوں کی زمینوں کو نقصان پہنچا ۔