منڈی//اے آر ٹی او پونچھ عبدالرحمن نے منڈی مندر کے نزدیک ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران غیر قانونی طور پر گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ 5200 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔ اے آر ٹی او پونچھ کی سربراہی میں محکمہ موٹر وہیکل کی جانب سے تحصیل منڈی میں لورن ساوجیاں روڈ پرناکے لگا کر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کر رہے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کاغذات اور دیگر قانونی لوازمات نہ ہونے کی بنا پر چار گاڑیوں کو ضبط کیاجبکہ 5200 روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ضبط شدہ گاڑیوں کوپولیس تھانہ منڈی لے جایا گیاہے ۔