عشرت حسین بٹ
منڈی//پورے ضلع پونچھ کے ساتھ ساتھ منڈی تحصیل کے بالائی علاقوں میں بھی جمعرات کی صبح سے تازہ برف باری ہوئی جبکہ تحصیل کے میدانی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی میں بھی شدت پائی گئی ۔بتا دیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جہاں جمعرات کو جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بارش اور تازہ برف باری ہوئی وہیں ضلع پونچھ کے بالائی علاقوں لورن، ساوجیاں ، بیدار ، بلنایی ، آڑائی میں تازہ برف باری ہوئی جبکہ کہ منڈی قصبہ میں بھی صبح ہلکی برف باری ہوئی جبکہ بعد ازاں بارش کا سلسلہ رہا اور شام گئے برف باری اور بارش کا سلسلہ تھم گیا۔ اس دوران سردی میں کافی شدت پائی گئی جس کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تازہ برف باری میں پونچھ شہر سے آئے ہوئے سیلانیوں نے لورن اور ساوجیاں کا رخ کر کے قدرت کے حسن کا بھی مزہ لیا۔ اس دوران منڈی بازار میں عام لوگوں کی آہو جائء کو بھی کم دیکھا گیا اور ٹھٹھرتی سردی کی وجہ سے عام لوگوں نے باہر نکلنا مناسب نہیں سمجھا۔