منجا کوٹ میں بنکروں کی تعمیر 1برس سے بند | سریا دستیاب نہ سیمنٹ ،ادائیگیاںبھی نہیں ہو سکی

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر گزشتہ ایک برس سے بند پڑی ہوئی ہے تاکہ متعلقہ حکام کی جانب سے نہ تو سریا سیمنٹ فراہم کروایا گیا ہے اور نہ ہی تعمیر اتی کام کی ادائیگیاں ہو سکی ہیں ۔مکینوں نے انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں کئی مرتبہ یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں لیکن ایک برس بعد بھی بند پڑے کام کو دوبارہ سے شروع ہی نہیں کیاجاسکا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں تعمیر ہورہے کئی بنکروں کی تعمیر سریا اور سیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو چکا ہے جبکہ کئی ایک بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں ادائیگیاں بھی نہیں ہو سکی ہیں جس کی وجہ سے مزدور طبقہ پریشانیوں میں مبتلا ہو چکا ہے ۔سرحدی مکینوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج کے مابین کسی بھی وقت حالات خراب ہو جاتے ہیں حالانکہ کچھ عرصہ قبل ہی فائر بندی کے معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے لیکن کبھی حالات خراب ہو سکتے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک سرحدی مکینوں کی حفاظت کیلئے کوئی معقول اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ منجا کوٹ کے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر کے عمل کو جلدازجلد مکمل کیاجائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔