منجاکوٹ//منجاکوٹ میں فرزندان توحید کی جانب سے میلاد ؐکا جلوس برآمد کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔یہ جلو ضیاء الاسلام مدرسہ شروع ہوکر عید گاہ صدیق اکبر میں اختتام پذیر ہوا۔اس دوران بیرون ریاست سے تشریف لائے مولانامحمد عمران حنفی نے کہاکہ پیغمبر اسلام ؐ نے دنیا میں امن کا پیغام دیااور ہمیں بھی اسی پیغام کو عام کرناچاہیئے ۔ انہوں نے سیرت النبی ؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے اگر مسلمان آپ ؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائیں تو ان کو کسی مشکل کاسامنا نہیںکرناپڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو چاہئے کہ سیرت النبی ؐ پر عمل کریں اور ان کے سبھی مسائل کا حل بھی اسی میں مضمر ہے ۔اس موقعہ پر مولوی گلزار ، حافظ الیاس ، حافظ اشرف ، حافظ شکیل ، مفتی عار ف ، محمد حنیف و غیرہ نے بھی موضوع کی مناسبت سے خطاب کیا ۔جلوس میں سابق وزیر شبیر احمد خان سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔