راجوری //پولیس نے منجاکوٹ سے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو دیگر پانچ افراد کے سمیت گرفتا رکرلیاہے ۔ایس ایس پی یوگل منہاس نے بتایاکہ ایس ایچ او منجاکوٹ محمد اقبال کی قیادت میں ایک ٹیم نے پایاکہ سڑک کنارے کھڑی دوگاڑیوں کے اندر کچھ مشکوک افراد موجود ہیں جس پر انہوںنے ان سے پوچھ تاچھ کرنے کی کوشش کی تو وہ وہاںسے بھاگنے لگے تاہم پولیس نے تیزی سے تعاقب کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا جن کی تحویل سے ممنوعہ ہیروئن برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق پکڑے گئے افراد میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شکور ولد محمد بشیر ساکن ڈھنی دھار راجوری بھی شامل ہے جس کے علاوہ توصیف حسین شاہ ولد صغیر حسین شاہ ساکن ڈھنی دھار ، محمد اعجاز ولد محمد یوسف ساکن چنگس ، ذاکر حسین ولد شبیر حسین ساکن ڈھنی دھار اور محمد عارف ولد محمد عزیز ساکن تھرمل کالونی کالاکوٹ کو بھی گرفتا رکیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق ان کی تحویل سے ممنوعہ ادویات ، دو کلو وزنی مشین ، دو چمچ ، دو لائٹر اور 181500.00روپے برآمد ہوئے ۔یہ سبھی گاڑی زیرنمبرات JK02S-8179 اورJK02V-9224پر سفر کررہے تھے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 83/2017زیر دفعہ 8/21/22/27/29این ڈی پی ایس ایکٹ کا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔