جموں//بہوجن سماج پارٹی کے ورکروں کاایک اجلاس یہاں ستواری میں ممبرپارلیمنٹ کوآرڈی نیٹر جے اینڈکے راجہ رام کی صدارت میں منعقدہواجس میں ریاست میں پی ڈی پی۔بی جے پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعدپیداہوئی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر راجہ رام نے پارٹی کارکنان پرزوردیاکہ وہ زمینی سطح پر پارٹی کومضبوط کریں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے نظریات کوگھرگھرپہنچانے کے لیے کہا۔انہوں نے مرکزی کی پالیسیوں کوعوام کش قراردیتے ہوئے کہاکہ عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے اوران کے مسائل کاازالہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدرایس۔آرمجوترہ نے کوآرڈی نیٹرکویقین دہانی کہ پارٹی ورکران بہوجن سماج پارٹی کے نظریات کوگھرگھرپہنچانے کے لیے بھرپورکوششیں کریں گے۔اس دوران میٹنگ میں جن پارٹی ورکروں نے شرکت کی ان میں چرنجیت چڑگوترہ۔نائب صدر۔جگدیش ورما۔سوم ناتھ سابق ایم ایل اے۔آرکے تھاپا۔بدری ناتھ۔لکھبیرسنگھ ریاستی سیکریٹری۔پریتم چند۔ریاستی سیکریٹری۔بی ایل ڈگرہ۔راجہ سنگھ۔پون کنڈل۔ایچ ایل تھاپا۔۔یش پال بھگت۔رنجیت سنگھ۔جگدیش بھگت۔راج پال بھوگیا۔پشپ کے علاوہ جموں۔کٹھوعہ۔سانبہ اورادھمپوراضلاع کے صدورموجودتھے۔