ملک میں56ہزار نئے معاملات، 271فوت

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے اور یہ 60 ہزار سے کم ہو کر 56 ہزار پر آگئی ۔ اس سے قبل پیر کے روز68ہزار 020 کیسز درج کئے گئے تھے جبکہ اتوار کو تعداد62ہزار714 تھے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے56ہزار 211 نئے کیسز سامنے آئے ۔بعد ازاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار 855 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید 271 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد1لاکھ 62ہزار 214ہوگئی ہے ملک میں ریکوری ریٹ جزوی طور پر کم ہو کر 94.19 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 4.47 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہو کر 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز میں 10687 بڑھ کر3لاکھ 37ہزار928  ہو گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 20854 اور مریض صحتیاب ہوئے ، مجموعی طور پرکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2353307 پہنچ گئی ہے جبکہ مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 54.283 ہو گیا ہے ۔