نئی دلی //مہاراشٹر سمیت ملک کی30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 46,951افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جو 130دنوں میں سب سے بڑا اضافہ تھا۔ اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1,16,46,081 ہوگئی ہے۔ بھارت میں 12ویں دن بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا اور اسکی وجہ سے سرگرم معاملات کی تعداد 3,34,646,تک پہنچ گئی ہے جو مجموعی متاثرین کا 2.87فیصد ہے۔تازہ 212اموات کے ساتھ متوفین کی مجموعی تعداد 1,59,967ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 47,905 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اسطرح صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1,11,51,468ہوگئی ہے۔بھارت میں 7اگست کو 20لاکھ، 23اگست کو 30لاکھ، 5ستمبر کو 40لاکھ، 16ستمبر کو 50 لاکھ، 28ستمبر کو 60لاکھ، 11اکتوبر کو 70لاکھ، 29اکتوبر80لاکھ، 20نومبر کو 90لاکھ اور ایک کروڑ پار کرگیا ہے۔