نئی دہلی// ہندستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ،63 ہزار،533 نئے کیسز درج کئے گئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ،52 لاکھ،28 ہزار،996 ہوگئی ہے۔ یہ جانکاری وزارت صحت نے منگل کے روز دی۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار، 329 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ،78 ہزار،719 ہوگئی ہے جبکہ 4 لاکھ،22 ہزار،436 متاثرین اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں ، اور اس طرح بازیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ،15 لاکھ،96 ہزار،512 ہوگئی ہے۔ملک میں پیر کے روز کووڈ۔ 19 کے 2 لاکھ،81 ہزار،386 نئے کیسز اور 4 ہزار،106 اموات درج کی گئی ہیں۔