لندن //برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دوران دنیا بھر کے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔گزشتہ روز برطانوی شاہی خاندان اور 2 ہزار سے زائد سوگوار ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے میں جمع ہوئے۔اس دوران سوگواران نے ترانہ’گاڈ سیو دی کنگ‘ پڑھ کر ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا، لیکن کچھ تیز نگاہوں نے یہ بات نوٹس کرلی کہ شہزادہ ہیری نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر ترانہ نہیں پڑھا۔شہزارہ ہیری کا ایک مختصر ویڈیو کلپ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے۔اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود سب لوگ ترانہ پڑھتے نظرآرہے ہیں لیکن شہزادہ ہیری خاموش کھڑے ہیں۔اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سے شہزادہ ہیری کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔شاہی خاندان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کا روّیہ انتہائی نامناسب ہے۔البتہ، کچھ صارفین نے شہزادہ ہیری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان کے اصول کنگ چارلس پر بھی لاگو ہونے چاہئیں کیونکہ وہ بھی ویڈیو کلپ میں خاموش کھڑے نظر ا?رہے ہیں۔شہزادہ ہیری برطانوی فوج میں اپنے عہدے اور ایک شاہی فرد کی حیثیت سے2020ء میں دستبردار ہو گئے تھے، اس لیے اب وہ اپنے شاہی خاندان کی اس روایت پر عمل پیرا نہیں ہوسکتے۔اسی طرح کنگ چارلس کے بھائی اور شہزادہ ہیری کے انکل شہزادہ اینڈریو بھی شاہی خاندان کی اس روایت پر عمل پیرا نہیں ہوسکتے کیونکہ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سیجنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد وہ شاہی خاندان کے فعال رکن کی حیثیت سے دستبردار ہوگئے تھے۔