لندن //ملالہ یوسفزئی نے اپنی سکول کی تعلیم ختم کر کے ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔انھیں طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں آواز اٹھانے پر سر میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔19 سالہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے سکول ختم ہونے کے دن ہی اپنی پہلی ٹویٹس بھیجیں، جن میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے 'کھٹا میٹھا' لمحہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی سوچیں ان لاکھوں لڑکیوں کے ساتھ ہیں جنھیں کبھی تعلیم کی سہولت میسر نہیں آتی۔ملالہ نے صرف 11 سال کی عمر میں لڑکیوں کے لیے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بلاگ لکھنا شروع کیا تھا۔اکتوبر 2012 میں انھیں سکول وین کے اندر نشانہ بنا کر گولی ماری گئی تھی۔