مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد حاجن میں تیسرے روز بھی ہڑتال

سرینگر/شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال کی وجہ سے معمولات ٹھپ ہیں۔

یہ ہڑتال دو مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سے لگاتار جاری ہے۔

مدثر رشید پرے اور ثاقب اقبال شیخ ساکنان حاجن نامی دو کمسن جنگجو سرینگر کے مضافاتی علاقہ مجہ گنڈ میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔

اس جھڑپ میں پولیس کے مطابق ایک اور جنگجو ، علی ،بھی جاں ہوا تھا جو پاکستان کا رہنے والا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قصبے میں تمام دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر بھی ہوکا عالم ہے۔