جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے مکانات و شہری ترقی محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک مفصل ہاوسنگ پالیسی ترتیب دیں تا کہ ریاست کے شہری علاقوں میں آبادی کے بڑے حصے کو مکانات و دیگر بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں ۔ ان باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے جموں اینڈ کشمیر ہاوسنگ بورڈ کی طرف سے مکانات کی نئی سکیموں کی تجاویز کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔ مشیر موصوف نے ہاوسنگ بورڈ اور جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کو بتایا کہ وہ ہاوسنگ کالونیوں کی منصوبہ بندی اور لوگوں کو دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کم سے کم وقت کے اندر ضروری اقدامات کرے ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایک مفصل ہاوسنگ پالیسی تشکیل دیں جس کی بدولت بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کی جا سکیں ۔ ہاوسنگ بورڈ کی نئی ہاوسنگ سکیم کا جائیزہ لیتے ہوئے کے کے شرما نے مختلف علاقوں کی نشاندہی انجام دینے پر زور دیا تا کہ مکانات تعمیر کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جا سکیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں مناسب کنسل ٹینسی کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا تا کہ ان علاقوں میں بہتر رہایشی سہولیات قایم کی جا سکیں ۔ اس سلسلے میں مشیر موصوف نے جموں میٹرو پالیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( جے ایم آر ڈی اے ) کو شامل کرنے پر بھی زور دیا تا کہ اس پروجیکٹ کو عملانے کیلئے ضروری قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے جدید مکانات کی ضروریات یقینی بنائی جا سکے ۔ مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا ، ڈپٹی کمشنر سانبہ سُشما چوہان ، ایڈیشنل سی ای او ، ایم آر ڈی اے جموں راجیو رنجن ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ہاوسنگ بورڈ آر کٹوچ ، وائس چئیر مین جے ڈی اے وکاس شرما ، چیف ٹاو¿ن پلانر جموں افتخار حکیم و دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ اس سے قبل مشیر موصوف نے سابق ارکانِ قانون سازیہ کی قیادت میں کئی وفود سے ملاقات کی ۔ رام نگر سے آئے ہوئے وفد کی قیادت آر ایس پٹھانیہ کر رہے تھے ، نے محکمہ صحت عامہ میں ڈیلی ویجروں کی ملازمت کو باقاعدہ بنانے کی درخواست کی ۔ اس موقعہ پر چیف انجینئر پی ایچ ای ، ڈائریکٹر جنرل فائنانس ، سپیشل سیکرٹری پی ایچ ای و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ مشیر موصوف نے وفود کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات کو پورا کرنے میں حکومت تمام تر اقدامات کرے گی ۔ سابق رکن اسمبلی چودھری قمر حسین بھی صلاح کار سے ملاقی ہوئے اور انہیں بجلی کے بنیادی ڈھانچے و دیگر منسلک سہولیات کا مطالبہ کیا مشیر موصوف نے قمر حسین کو یقین دلایا کہ اُن کے مسئلے پر غور کیا جائے گا ۔