سرنکوٹ//خطہ پیر پنچال کو وادی کےساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ متعدد مقامات سے خستہ حال ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں و ملحقہ علاقہ کے مکینوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مسافروں نے بتایا کہ بفلیاز سے لگ بھگ 15کلو میٹر تک شاہراہ پر کھڈے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو دوران آمد ورفت شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ کئی ایک مقامات پر شاہراہ پر نالیاں آہستہ آہستہ بند ہوتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملحقہ علاقہ میں زراعی اراضی اور رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے شاہراہ کی مرمتی کی طرف کوئی دھیان ہی نہیںدیا جارہا ہے ۔مسافروں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے جہاں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت کو پوری طرح سے بحال نہیں کیاجارہا ہے وہائیں بفلیاز سے چندی مڑھ تک شاہراہ کی خستہ حالی کی طرف بھی کوئی دھیان نہیں دیاجارہا ہے ۔مکینوں و مسافروں نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مغل شاہراہ کی مرمتی کی جانب دھیان دیا جائے تاکہ عام لوگوں کو دوران آمد ورفت سہولیات میسر ہو سکیں ۔