عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی۔ مغل روڈ پر منسار کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے روڈ کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔