مغربی حلب میں باغیوں کی فائرنگ میں 6اسکولی بچوں کی موت

بیروت،28اکتوبر(رائٹر)شام کے شہر حلب کے مغربی حصے میں باغیوں کی فائرنگ میں دو اسکولوں کے چھ بچوں کی موت ہوگئی۔یہ اطلاع سرکاری میڈیا اور مانیٹرنگ گروپ نے دی ہے ۔اس سے ایک دن پہلے خبر آئی تھی کہ حلب سے 50کلومیٹر دور ادلب صوبے کے ایک گا¶ں کے اسکول پر فضائی حملے میں 15بچوں کی موت ہوگئی تھی۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق مغربی حلب کے شہابہ نیشنل اسکول پر بمباری میں تین بچوں کی موت ہوگئی اور ایک درجن سے زیادہ بچے زخمی ہوگئے ۔دوسرا حملہ ہمدنیہ میں کیا گیا وہاں بھی تین بچوں کی موت ہوگئی۔شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ دونوں حملوں میں 16سال سے کم عمر کے چھ بچوں کی موت ہوئی ہے ۔بدھ کوادلب صوبے کے ہاس گا¶ں کے اسکول پر حملے میں 15اسکولی بچوں کی موت ہوگئی تھی۔مغربی ملکوں نے اس کے لئے شام اور روس کو قصوروار ٹھہرایا تھا لیکن دونوں ملکوں نے اپنے خلاف عائد ان الزامات کی تردید کی ہے ۔رائٹر