سرینگر//بارہمولہ پولیس نے ٹنگمرگ اور پلہالن پٹن میں غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے میں ملوث سات گاڑیاں ضبط کی ہیں جوسراسر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔ اس کے علاوہ بارہمولہ پولیس کی جانب سے معدنیات کو غیر قانونی طور پر نکالنے کیلئے ضلع میں بھر پور کارروائی شروع کی ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کواس بات کا پتہ ہونا چاہئے کہ اس طرح کی کارروائی سے صحت ، ماحولیات اور حکومت کے محصول کو نقصان پہنچتا ہے ۔