راجوری //راجوری میونسپل کرمچاریوں نے کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے ریاستی سرکارسے مطالبات پورے کرنے کی مانگ کی ہے ۔ملازمین کاکہناہے کہ حکومت ان کو مستقل کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے عارضی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے خاکروب ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ سات سال مکمل کئے جانے کے بعد انہیں مستقل کیا جائے گا تاہم ان کی ملازمت کو 8سال ہونے کوہیں لیکن حکومت اپناوعدہ پورانہیں کررہی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار صفائی کے لئے ٹھیکیداری نظام شروع کرنے جارہی ہے جو خاکروبوںکو قطعی قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے اور اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتا ل کریںگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ وہ حکومت کو دو دن کی مہلت دیتے ہیں جس کے بعد احتجاج کار استہ اختیار کیاجائے گا۔