قاہرہ/مصر فٹ بال یونین (ای ایف اے ) نے کورونا وائرس کے سبب اگلے 15 دنوں کے لئے تمام سرگرمیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ای ایف اے نے ہفتہ کو کہا کہ یہ فیصلہ سب ڈویژن اور مقامی مقابلوں پر لاگو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم اور وزارت کھیل کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے کورونا وائرس کے سبب ملک کے تمام اسکول اور یونیورسٹیوں کو دو ہفتے کے لئے بند کرنے کی ہدایت دی تھی۔