سرینگر/علیحدگی پسند وں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے بدھ کو '' بیوپار منڈل مہاراج گنج سرینگر'' سے وابستہ تاجروں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس مظاہرے میں سینکڑوں تاجروں نے حصہ لیا جنہوں نے پلے کارڈ اٹھارکے تھے اور اُنہوں نے دھرنا بھی دیا۔
دھرنا پر بیٹھے تاجروں سے مخاطب ہوتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سٹیٹ نے کشمیری عوام کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کے دوران نوجوانوں کو خاص کر انتہائی بے رحمی کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں مار دھاڑ عروج پر ہے اور آئے دنوں پیلٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری مار دھاڑ اور لوگوں ، خاص کر نوجوانوں کو ہراساں کرنے کیخلاف اپنی آواز بلند کرے۔