Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

مسجد حسنین ناری بل بٹہ کدل میں وعظ و تبلیغ کی مجلس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 6, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//حریت (ع)چیرمین اور متحدہ مجلس علماء کے امیر میراعظ ڈاکٹر مولوی محمدعمر فاروق نے رمضان المبارک کے مقدس ایام کو بے مثال برکتوں کا حامل اور اس مہینے میں فرض کئے گئے روزوں کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک بندے کی قربت اور تعلق کا اہم ترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزہ داری کا مطلب محض بھوکا اور پیاسا رہنا نہیں بلکہ تزکیہ نفس اور روحانی لذتوں سے آشنائی حاصل کرنے کا نام ہے۔ رمضان المبارک کے عشرہ رحمت میںوعظ و تبلیغ کی مجالس کے سلسلے میںمسجد حسنین ناری بل بٹہ کدل میں نماز عصر سے قبل ایک بھاری دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ایک مسلمان کو ایک ایسے ذمہ دار انسان کا کردار ادا کرنے کا پابند بناتا ہے جو ذاتی عبادات کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشرتی سطح پر درپیش مسائل کے سد باب اور ایک دوسرے کے ساتھ احسان اور ایثار برتنے کا مظاہرہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں باقی ممالک میں اشیائے خوردنی اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں گر جاتی ہیں لیکن یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باوجود اس مقدس مہینے میں ایثار اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے جس طرح سے ذخیرہ اندوزی ، کساد بازاری ، نرخوں میں ہیر پھیر اور اشیائے خوردونوش کی گراں بازاری دیکھنے میں آرہی ہے ایسی حرکتیں ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سبزی فروشوں ، قصائیوں اور دیگر اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں نے من مانے بھاو مقرر کر کے کمر توڑ مہنگائی کا بازار گرم کیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کو نفسانی خواہشات کے خلاف جہاد سماجی خرافات سے اجتناب برے کاموں سے دوری ناداروں ، محتاجوں اور مسکینوں کی اعانت اور عبادت الٰہی کا خوگر بنادیتا ہے لیکن رمضان المبارک میں روزہ داروں سے اللہ تعالیٰ کا جو سب سے بڑا تقاضہ ہے وہ یہی ہے کہ عبادات الٰہی کی انجام آوری اور برائیوں سے اجتناب اپنے نفس اور سماج کے تزکیہ کا عمل پورے سال جاری  رہے اور محض رمضان کے مہینے میں برائیوں سے اجتناب برتنے سے فلسفہ رمضان کے تقاضے پورے نہیں ہوتے ۔ میر واعظ نے کہا جس طرح اس عظیم مہینے میں ہماری مسجدیں خانقاہیں اور آستانہ جات عبادت گزاروں سے بھر جاتے ہیں اور ہم سماج کے کمزور لوگوں کی مدد کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ان نیک کاموں کا سلسلہ پورے سال چلتارہے تب جا کر حقیقی معنوں میں ہماری روزہ داری کے الٰہی اور معنوی تقاضے پورے ہو جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری ذات کے علاوہ ہمارا سماج اور ہمارا معاشرہ جو آج کل شدید ترین خرافات کی زد میں آچکا ہے ہماری خصوصی توجہ کا مستحق ہے اور اگر ہماری سماجی اور معاشرتی زندگی سنور جاتی ہے تو سماج سے برائیاں خود بخود ختم ہو جائیں گی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025
شہر نامہ

وادی میں سیاحتی شعبے کی بحالی کا اقدام اپنی پارٹی کے زیر اہتمام ڈل جھیل میںشکارا ریلی

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?