جدہ //مقدس ترین بیت اللہ کی مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی عمومی صدارت نے آگاہ کیا ہے کہ 13 ربیع الثانی 1444 کے دن حرمین شریفین کی دونوں مقدس مساجد میں آنے والے زائرین اور معمترین کو بہترین خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ صرف اس ایک دن میں 25 ہزار افراد کو ان کے امور میں آسانی کیلئے مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ ایوان صدر کی فراہم کی گئی خدمات کے تحت 24,784 افراد کو مختلف زبانوں میں رہنمائی کی خدمات فراہم کی گئی۔ 84 ہزار 864 افراد کو زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں، ضرورت مندوں کو 1142 کارٹ ڈرائیوز کے ذریعہ ان کے مقامات تک پہنچایا گیا۔ ان کارٹس میں 881 الیکٹرک گاڑیاں اور 237 ریگولر گاڑیاں شامل تھیں۔ایوان صدر کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک انفوگرافک میں مزید کہا گیا کہ ایک لاکھ 80 ہزار لیٹر جراثیم کش ادویات، 2500 لیٹر فریشنر، 550 لیٹر جراثم کش بائیو کیئر ، 500 لیٹر روبوٹس کے ذریعے جراثیم کشی مواد استعمال کیا گیا۔اس نے مزید کہا کہ 1,700 بروشرز فراہم کئے گئے 2,196 طواف کرانے کی سروسز فراہم کی گئیں۔ 23 ہزار لوگوں نے ڈیجیٹل آگاہی سے استفادہ کیا اور 8 ہزار نے فیلڈ آؤٹ ریچ سے فائدہ اٹھایا۔