مسئلہ کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر:محمود قریشی

سرینگر//مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈاپر موجود ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ا ن باتوں کااظہار پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی این آئی کے مطابق شاہ محمودقریشی نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر کشمیر سے متعلق بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔قریشی نے کہا کہ کشمیریوں نے ہردور میں قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے اورخطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا کے سامنے ہیں اور پوری دنیا مسئلہ کشمیرکو تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈا پرموجودہے اوراس مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالناچاہیے۔قریشی نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں کشمیربنیادی تنازعہ ہے اورجنوبی ایشیاء میں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے۔