کوشل بھارٹ پورٹل پر پی آئی ایز کو لانے کیلئے ورکشاپ کا افتتاح | سرپنچوں کے تیسرے بیچ کو راجستھان کے دورہ پر روانہ کیاگیا
جموں//سیکرٹری ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا نے ’’کوشل بھارت‘‘پورٹل پر حمایت کے تحت پروجیکٹ عملدرآمد ایجنسیوں (پی آئی اے) کے بورڈنگ کے بارے میں سہ روزہ تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اور پنچایتی راج ، این آئی آر ڈی اور پی آر حیدرآباد کے ذریعہ تیار کردہ ویب پر مبنی ایپلی کیشن ایک ملک گیر اقدام ہے جہاں معیاری تجزیاتی رپورٹوںکے لئے تمام ریاستوں اور یوٹیوں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ اس سے ڈی ڈی یو ایس او پی جی کے وائی اور گائیڈ لائن کے تحت دیئے گئے عمل کی پیروی کرتے ہوئے منصوبوں سے متعلق اعداد و شمار کو حاصل کرکے یوٹی میں منصوبے کے مؤثر عمل اور نگرانی میں مدد ملے گی۔سی او او حمایت نے اَپنے اِستقبالیہ خطبہ میں کہا کہ یہ ایک اہم ورکشاپ ہے جس سے پی آئی اے کو کوشل پورٹل پر اپنی تمام تفصیلات ، آن لائن پلیسمنٹ کی توثیق وغیرہ اپ لوڈ کرنے کا اہل بنائے گی۔اِس موقعہ پرسیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج نے اپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پی آئی اے کے لئے پروگرام کا مؤثر عمل درآمد کرنے کے لئے این آئی آر ڈی اور پی آر کے اشتراک سے ایم او آر ڈی کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کردہ پورٹل سیکھنے کا سنہری موقعہ ہے۔انہوں نے پی آئی اے اور دیگرشراکت داروں کو پورٹل چلانے اور پورٹل میں ڈیٹا کی منتقلی میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے ورکشاپ کے انعقاد پر بھی نبارڈ کا شکریہ ادا کیا۔’حمایت‘ ایک پلیسمنٹ سے منسلک ہنر مندانہ اقدام ہے جس کوجموں وکشمیر میں عملایا جاتا ہے سکول اور کالج چھوڑنے کو سرکاری۔نجی شراکت کے انداز میں لاگو کیا جا رہا ہے جس میں خصوصی شعبے میں ہنر مند نوجوانوں کو اُجرت اورروزگار کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔اِس سے قبل سیکرٹری نے 5 منتخبہ نمائندوں پر مشتمل سرپنچوں کے تیسرے دستے کو پانچ روزہ تربیتی کم ۔ نمائش کے دورے پر راجستھان روانہ کیا۔ اِس دورے کا مقصد انہیں وہاں پر چلنے والے بہترین طریقۂ کار سے روشناس کرنا ہے تاکہ ان کی متعلقہ پنچایتوں میں بھی یہی دوہرا جاسکے ۔
ضلع ترقیاتی کونسل الیکشن | کشتواڑ میں دوبارہ ووٹنگ آج
عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن و نائب چیئرپرسن کیلئے آج دوبارہ انتخابات ہونگے۔13 فروری کو ہونے والے انتخابات کی منسوخی کے بعد آج دوبارہ انتخابات کرانے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ضلع کشتواڑ میں آج ہونے والی ضلع کونسل چیرپرسن و نائب چیرپرسن کے انتخاب کو کورم مکمل نہ ہونے کے سبب ملتوی کرنا پڑا کیونکہ انتخاب کو عمل میں لانے کیلے 14 میں سے 10 ممبران کا ہونا لازمی تھا تاہم صرف 9 ہی ممبران حاضر تھے جبکہ دیگر5 ممبران نے بائیکاٹ کیا تھا اور اب یہ چنائو آج دوپہر ساڈھے بارہ بجے منی سکرٹریٹ میں منعقد ہونگے۔واضح رہے کہ نیشنل کانفرس کے پاس 6 ممبران ہے جبکہ انکی حمایتی کانگرس کے پاس 3 ممبران ،بی جے پی کے پاس بھی 3 ممبران اور اپنی پارٹی کا1 جبکہ ا ٓزاد امیدوار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کورم کیلئے 8 ہی ممبران کے حاضر رہنے کی ضرورت ہے ۔معلوم ہو اہے کہ اپنی پارٹی چیئرپرسن بنانے کے دعویٰ کررہی ہے تاہم انکے پاس صرف ایک ڈی ڈی سی ممبر ہے اور وہ مزید ممبران کو اپنے ساتھ لانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے تاہم دیکھنا اب یہ ہے کہ کتنے ممبران اپنی پارٹی کی حمایت کرینگے۔
مالی پیٹھ میں کار حادثے کی شکار،کوئی زخمی نہ ملا
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ سے چند کلومیڑ دور مالی پیٹھ کے مقام پر منگل کی شام ایک کار حادثے کی شکار ہوئی تاہم کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ منگل کی شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب سینٹرو گاڑی زیرنمبر 9390 ۔JKO2U پلٹ گئی۔حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس، مقامی لوگ و رضاکارانہ تنظیمیںجائے حادثہ پر پہنچی اور بچاو کاروائی شروع کی جو دیر رات تک جاری تھا تاہم وہاں کوئی بھی شخص نہیں ملا۔ پولیس کو گاڑی کی آر سی ملی جبکہ گاڑی کے پاس ہی ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ صبح پولیس نے اسکی تحقیقات شروع کردی اور کئی افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی تھی۔
ضلع ترقیاقی کمشنر کا مڑواہ دورہ ،بلاک دیوس میں حصہ لیا
عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ جات مڑواہ کے نواپاچی میں منعقدہ ہفتہ وار بلاک دیواس کی صدارت کی۔اس دوران علاقہ مڑواہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری ، منتخب پنچایتی ممبران ، مقامی افراد نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور ڈی سی کے سامنے اپنے معاملات پیش کیے جن میں صحت ، تعلیم ، پی ایچ ای اور دیگر اہم شعبوں کے مقامی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سے متعلق مختلف امور شامل ہیں۔ مڑواہ کی عوام نے دچھن مڑواہ سڑک رابطے ، بیشتر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی عدم موجودگی ، ایس بی ایم اور منریگا اجرت کی بروقت ادائیگی ، صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بڑھاوا دینے اور ہیلی کاپٹر کی سہولت کو باقاعدہ بنانے کے بارے میں بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا۔ لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے موقع پر ہی بہت ساری شکایات کا ازالہ کیا اور متعدد شکایات کے بروقت حل کے لئے متعلقہ ضلع افسران کو ہدایات دیں۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ علاقے میں مختلف سرکاری دفاتر کا کام بغیر کسی ناکامی کے ہموار کیا جائے گا اور غلط کام کرنے والے عہدیداروں پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی ایم مڑواہ اور پنچایتی ممبران کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں مختلف دفاتر کے کام کی باقاعدہ نگرانی کرکے ملازمین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ ایس بی ایم اور منریگا اجرتوں کی ادائیگی کے معاملے پر انہوں نے اے سی ڈی کشتواڑ کو ہدایت کی کہ وہ مستحقین کے حق میں اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے
مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل اوردیگر ضروری خدمات کے لئے علاقے میں ہیلی کاپٹر کی سہولت کو یقینی بنایا گیا ہے۔جبکہ انہوں نے ایگزیکٹیوانجینئر پی ایم جی ایس وائی کو ہدایت کی کہ وہ علاقے تک سڑک کی تعمیر کی رفتار کو تیز کریں اور مقررہ مدت میں اس کو مکمل کریں تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل رابطے اور سڑک کے رابطے کو ترجیح دی جارہی ہے اور وہ اس سمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وہی اسی طرح کا پروگرام ایس ڈی ایم چھاترو انررجیت سنگھ پرہار کی صدارت میں چنگام میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار چھاترو سمن شرما کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود رہے۔جبکہ اس موقعہ پر متعدد شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا جبکہ او بی سی سرٹیفکیٹ کے علاوہ 25 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، 2 ایس ٹی سرٹیفکیٹ ، 6 آر بی اے سرٹیفکیٹ ، 6 ایس سی سرٹیفکیٹ مستفید افراد کے حق میں جاری کیے گئے۔ وہی پاڈر میں بھی ایس ڈی ایم کی نگرانی میں بلاک دیوس کا ہتمام کیا گیا جس دوران مجموعی طور پر 59 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، 13 کاسٹ سرٹیفکیٹ 9 کریکٹر سرٹیفکیٹ اور 11 ریونیو سرٹفکیٹ جاری کیے گئے۔ بلاک ہیڈ کوارٹر بونجوہ میں بھی ہفتہ وار بلاک دیواس کا پروگرام منعقد ہوا جو تحصیلدار بونجواہ ارشاد احمد بٹ کی نگرانی میں متعدد کیا گیا ااور متعدد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
محکمہ روڈ ٹریفک نے کیا گاڑیوں کا فٹنس کیمپ منعقد
حسین محتشم
پونچھ//روڈ سیفٹی ماہ 2021 کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خالد امین نے محکمہ روڈ ٹریفک کی جانب سے منعقدہ گاڑیوں کیفٹنس کیمپ کا گاؤں جھلاس میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پونچھ انظر احمد رانا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے بتایا کہ خصوصی گاڑیوں کے فٹنس کیمپ میںمالکان کی فٹنس کاجائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت انقلابی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے لئے جارہے ہیں کہ گاڑیاں سڑک پر چلنے کے قابل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا یہ فٹنس ٹیسٹ شرکاء کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے گاڑیوں کے ٹوٹنے کے امکانات کو بھی محدود رکھیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں آگاہی پھیلانے اور رہائشیوں کو گاڑیوں کو چلانے کے دوران رہنما اصولوں پر عمل کرنے کے احتیاط سے آگاہ کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے روڈ سیفٹی ماہ کا اہتمام عام طور پر ٹریفک کی عام خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کیلئے منعقد ہوتے ہی ۔ اس دوران کل 80 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور موقع پر 120 ڈرائیوروں اور کلینڈکٹرز کا طبی معائنہ کیا گیا۔
مواصلاتی سہولیات کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان
محمد بشارت
کوٹرنکہ//چسانہ سے چند کلومیٹر دور چْنگرہ بَرانگلا میں مواصلاتی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا ہے۔ایک سرکاری ملازم نے بتایا کہ آج کل زیادہ تر کام انٹرنیٹ پرکیاجاتا ہے تاہم اگر اْسے شام کے وقت یاتعطیل کے روزکچھ دفتر کام انٹرنیٹ پرنپٹانا ہوتا ہے تو اْسے دوسرے گائوں جاناپڑتا ہے۔ مولانا فیض حسین نامی ایک شہری نے بتایا کہ مواصلاتی سہولیات نہ ہونے کے باعث طلباء وسرکاری ملازمین کے علاوہ عام لوگوں کو بھی مشکلات کاسامنا ہے۔انہوں نے بتایا گاوں میں نا معلوم وجوہات کی بناء پر کوئی بھی سروس نہیں چل رہی ہے۔ادھر سنگلی کوٹ سے6کلو میٹر دور چْنگرا برانگلا گائوں کے لوگوں نے بتایا ان کے گائوں میں گزشتہ تین سال سے موبائیل ٹاور کا سگنل نہیں آتا ہے۔انہوں نے مواصلاتی کمپنیوں اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے کہ آبادی کو اس اہم سہولیت سے محروم نہ رکھا جائے۔
لورن میں منشیات مخالف پروگرام منعقد
عشرت حسین بٹ
منڈی// تحصیل منڈی کے علاقہ لورن میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے "منشیات مکت بھارت "موضوع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیاجس میں لورن کی مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں سمیت لورن کی معزز شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اس دور میں نشے سے بچانے کیلئے تعلیم کی طرف راغب کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو بھی چاہئے کہ وہ نشے میں ملوث نوجوانوں کی بہتر نشونما کریں تاکہ نوجوانوں کی زندگیوں کو بھی بچایا جا سکے ۔ محکمہ سوشل ویلفیر کے تحصیل افسر محمد اعظم راتھر نے کہا کہ سرکار کی جانب سے سے نشہ مکت بھارت سکیم حال ہی میں لانچ کی گئی جس کے تحت لورن سے اس پروگرام کا آغاز کیا جس کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کو منشیات سے پاک رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح ڈگر پر چلنے کی صلح دیں ۔ اس موقہ پر بیٹی بچاو بیٹی پڑھائو پرگرام بھی منعقد کیا گیا۔