پولیس کی منشیات مخالف مہم جاری
بڈگام، اننت ناگ اور سوپور میں5 افراد گرفتار
سرینگر//پولیس نے منشیات مخالف کارروائیوں کے دوران بڈگام ، اننت ناگ اور سوپور میں5 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ بڈگام پولیس نے ناگام چاڈورہ کے نزدےک ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی مادہ برآمد کرلیا ہے۔گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت مشتاق احمد کھانڈے ساکن بادی پورہ بڈگام،ارشاد احمد اےتو ساکن ناگام چاڈورہ کے بطو ر ہوئی ہے ۔ دنوں موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے اسپاسمو پراکسیون کے 480کیپسول اور کوڈین کی 3بوتلیں برآمد کی گئیں۔اس جرم میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کو بھی ضبط کرلیا گیا اور چاڈورہ تھانہ مےں کےس زیر ایف آئی آر نمبر 35/2021 درج کرکے تحقےقات شروع کردی۔ اسی دوران پولیس تھانہ اننت ناگ کیایک ٹیم نے اے اےس پی اننت ناگ کی نگرانی مےں شاہی بیکری بس اسٹینڈ کے قریب ایک ناکہ پر اےک موٹر سائےکل زےر نمبرJK18-0757کو روکا جس کو یونس اسلام ماگرے ساکن منگہال اننت ناگ چلارہا تھا۔ چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 20بوتلیں برآمد ہوئیں۔اننت ناگ تھانہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 81/2021درج کےا گےا ہے۔ادھر سوپور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پی پی بس اڈہ سوپور کے نزدیک کپوارہ کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا۔اس دوران طارق احمد گنائی ساکن بوہری پورہ اورمختار احمد پرے ساکن سعدپورہ سوپور نامی دو افراد کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران اُن کے قبضے سے 19گرام ہیروئن برآمد کیا گیا۔پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور ان کے خلاف سوپور تھانے میںایف آئی آر زیر نمبر 87/2021درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔پولےس کی جانب سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشی سے متعلق معلومات کو اُن کی نوٹس میں لائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے اور سماج کو اس لعنت سے نجات مل جائے۔
ڈگری کالج اوڑی میں اگنو کے سٹیڈی سنٹر کا قیام
ظفر اقبال
اوڑی// گورنمنٹ ڈگری کالج اوڑی میں سنیچر کو اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کا سٹیڈی سنٹرکا قیام عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر پرنسپل گونمنٹ ڈگری کالج اوڑی طارق احمد چالکو نے بتایا کہ اگر چہ ڈگری کالج باہمولہ میں اگنو سٹڈی سنٹر پہلے سے ہی قائم ہے مگر اوڑی کے دوردراز علاقوں کے بچوں کو باہمولہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اسلئے اوڑی میں اس سنٹر کو قائم کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر یہاں کوئی ملازم یا عام شہری بھی اگنو کے تحت تعلیم حاصل کرنا چاہے تو وہ آسانی سے حاصل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں تمام تعلیمی مواد اور سہولت دستیاب رکھنے کی پوری کوشس کی جائے گی۔اس دوران کالج میں ایک کلچرل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولی بچوں نے حصہ لیا۔
امامیہ پبلک سکول کی نئی عمارت کا افتتاح
ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر کی جانب سے گامدو سمبل میں تقریب
سرینگر// ضلع بانڈی پورہ میں ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران درجنوں اسکولی طلباءنے مختلف تعلیمی پروگراموں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب گامدو علاقے میں واقع امامیہ پبلک سکول میں منعقد کی گئی جس کی صدارت ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر کے صدر جسٹس (ر)محمد شفیع خان نے کی جبکہ اختر علی غازی اور دیگر مہمان بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ تقریب کے دوران امامیہ پبلک سکول کے لئے تعمیرکی گئی عمارت کا افتتاح بھی کیا گیا اور اسے باضابطہ اسکول کے لئے کھول دیا گیا۔ ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر گذشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں دُور افتادہ اور سماجی طور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی حالت میں بہتری کے لےے کام کررہا ہے اور اس کے تحت درجنوں علاقوںمیں اسکول قائم کئے گئے ہیںجہاں بہت ہی کم فیس پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے بچوں کو آراستہ کیا جارہا ہے۔ تقریب کے دوران مقررین نے ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر کی تعلیمی شعبے میں انجام دئے گئے کارہائے نمایاں کی سراہنا کی اور سماجی طور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی حالت میں سدھار لانے کے اس رول کو اجاگر کیا گیا۔تقریب پر سکولی بچوں نے رنگارنگ پروگرام کا بھی مظاہرہ کیا۔
خواتین کے حقوق کا تحفظ
سوپور میں پولیس ہیلپ لائن ڈیسک کا قیام
سرینگر // سپرانٹنڈنٹ پولےس سوپور کی ہدایت پرسوپور پولیس نے ضلع میں خواتےن ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا۔ پولیس بیان کے مطابق ہےلپ ڈیسک کے قیام کا بنیادی مقصد ان خواتین کیلئے آساائس فراہم کرنا جو اپنی شکایات کے ساتھ تھانہ جانے سے ہچکچاتے ہیں ۔یہ ہیلپ ڈیسک ضلع میں خواتین ،لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا اور گھریلو یا دیگر قسم کے تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی ضروریات پوری کرے گا اور خواتین کو بلاوجہ شکایات درج کرنے کی ترغیب دے گا ۔سوپور پولیس کی جانب سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ جب بھی وہ خواتین کے خلاف کسی بھی جرم کے بارے مےں کوئی جانکاری رکھتے ہوں تو پولیس کوان نمبرات پر 01951-225333,9596773024,9596773025 اطلاع دیں تاکہ ضروری قانونی کارروائی کی جاسکے اورمعاشرے میں خواتین کے لئے بہتر مقام بنایا جاسکے۔
بڈگام اورکولگام میں پولیس پبلک مےٹنگوں کا انعقاد
سرینگر// بڈگام پولیس نے سوےبگ میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی صدارت میں عوامی دربار منعقد کیا جس میں سوےبگ ، دہرمنہ ، آرتھ اور دیگر ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین ، اوقاف کمیٹی کے ممبران اور دیگر یوتھ باڈیزنے شرکت کی۔شرکاءنے ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے قیام ، علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی درخواست کی۔ عام لوگوں نے روزانہ کی زندگی سے متعلق مختلف امور پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام نے ان کی قیمتی تجاویز پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پولیس سے متعلق امور کو ترجیحی طور پر حل کیا جائے گا اور اس کے مطابق معاشرے کی بہتری کیلئے جب بھی ضرورت ہوگی پولیس اسے قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ ایس ایس پی بڈگام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بڈگام پولیس حقیقی عوامی شکایات کے ازالے کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گا۔ادھرپولےس اور عوام کے بےچ بہتر تعلقات قائم کرنے کی غرض سے تھانہ پولےس ےاری پورہ کولگام اور سوےبگ بڈگام مےں پولےس پبلک باہمی مےٹنگوں کا انعقادکیا گیا۔کوکگام پولیس نے ےاری پورہ علاقہ کے تاجروں فیڈریشن ، ٹرانسپورٹروں ، اوقاف کمیٹی ممبران ، نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ مےٹنگ کا انعقاد کیا۔ ایس ایچ اوےاری پورہ کی زیرصدارت پولیس تھانہ یاری پورہ میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ کے دوران شرکاءنے متعدد امور اٹھائے جن میں سڑک ،پانی جیسے مسائل شامل ہیں ۔ایس ایچ او نے شرکاءکو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لایا جائے گا۔
ظریف احمد ظریف کی اہلیہ فوت
سماج کے مختلف شعبوں کا اظہار تعزیت
سرینگر//وادی کے سرکردہ کشمیری شاعر ،مشہور مزاح نگاراورسماجی کارکن ظریف احمد ظریف کی اہلیہ سنیچر کو انتقال کرگئیں۔سماج کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے غمزدہ خاندان بالخصوص ظریف احمد ظریف کے ساتھ تعزیت کی۔پیپلز ڈیموکریٹک فورم کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے ظریف احمد ظریف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کی ۔کلچرل اکیڈمی نے طریف احمد ظریف سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی غمزدہ خاندان بالخصوص ظریف احمد ظریف کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہے۔ایک بیان میں اکیڈمی نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ کے صدر حمید اللہ حمیدنے گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ادھر ریڈیو اینکر سلیم فاروق وانی پٹن نے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کی دعا کی۔
نیشنل کانفرنس کا اظہار تعزیت
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر چودھری محمد رمضان نے قصبہ ہندوارہ کے معروف قانون دان اور سیاسی شخصیت خواجہ محمد امین وانی کے انتقال پرگہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کے پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ اس دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے بارہمولہ کی معروف سماجی شخصیت اورپارٹی لیڈر ایڈوکیٹ شاہد علی کے والد نسبتی محمد امین شاہ ساکن خانپورہ نورباغ بارہمولہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایڈوکیٹ شاہد علی کے ساتھ فون پر تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسی دوران پارٹی کے سینئر لیڈر محمد یعقوب وانی ، میر غلام رسول نازاور شوکت احمد میر نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی۔
پشواری نائد کھے میں نوجوان کی پراسرار موت
سرینگر//نائد کھے بانڈی پورہ میں ایک نوجوان کو اپنے ہی گھر میں پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا ۔ پشواری نائد کھے میں سنیچر کو ایک نوجوان کو اس کے گھر میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ ابدال احمد جو بارہویں کا طالب علم تھا، آج صبح نہیں جاگا اور جب اس کے گھر والے ا±سے جگانے گئے تو اس کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ افراد خانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو ابدال اپنے بستر پر مردہ پڑا تھا۔پولیس نے نوجوان کی اچانک موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کی ہے۔