بڈگام کا شہری فوج کی مبینہ مارپیٹ سے شدیدلہولہان
سرینگر//بڈگام میں ایک 47برس کے شہر ی کو حفاظتی دستوں نے مبینہ طور مارپیٹ کرکے لہولہان کردیا۔اُسے نازک حالت میں اسپتال میں سنیچروات دیرشام داخل کیا گیا۔حکام کے مطابق،ماگام کے ریڈبگ گاﺅں کے محمد رمضان کو سرینگر کے صدراسپتال میں بیہوشی کی حالت میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کے گھروالوں نے الزام لگایا ہے کہ اُسے آری پانتھن میں تعینات فوجی اہلکاروں نے سخت ماراپیٹا۔فوجی حاکموں نے ایسے کسی واقعہ سے لاعلمی کااظہار کیااور کہا کہ وہ زمینی سطح پر معلومات حاصل کرنے کے بعدہی اس پر رائے زنی کریں گے ۔
مشن یوتھ کے تحت متعدداسکیموں کو منظوری
سرینگر//مرکزی حکومت کی جموں کشمیر کے نوجوانوں کےلئے خاص ،مشن یوتھ جموں کشمیر پہل ،نے مختلف شعبوں میں اسکالروں اور طلبہ کی مدد کرنے کےلئے یونیورسٹیوں کے اشتراک سے تجاویز طلب کی ہیں۔لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہاکی قیادت میں مشن یوتھ کی گورننگ باڈی نے خود روزگار سے لیکرہنروکی ترقی اور کھیل کود اورتمدنی سرگرمیوں کےلئے متعدداسکیموں کو منظور کیا ہے۔مشن یوتھ کے ایگزیکیٹو افسرشاہد چودھری نے مطلع کیا کہ یونیورسٹیوں کے اشتراک کی پہل کی تجویزکو گورننگ باڈی نے 18جون کو منعقدہ میٹنگ میں منظوری دی اور مشن یوتھ ٹیم نے مختلف شعبوں کےلئے رہنماخطوط کو مرتب کیا ہے تاکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو تعاون فراہم کرکے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔ اس کے تحت سمینار،ورکشاپ،کانفرنسیں منعقدکی جائیں گی اور تحقیقی مقالوں کو شائع کیا جائے گااور مختلف یونیورسٹیوں کے درمیاں طلبہ کا تال میل بڑھایا جائے گا۔کھیل کود کے مقابلوں کا اہتمام بھی ہوگااور ہنرمندی کو فروغ دینے کےلئے کورسزشروع کئے جائیں گے اورمقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے کےلئے نوجوانوں کی کوچنگ کی جائے گی۔ مشن یوتھ نے جموں کشمیرکی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو لکھا ہے کہ وہ اس کےلئے نوڈل افسرنامزد کریں ،جوایگزیکیٹوکمیٹی کو منظوری کےلئے تجاویزپیش کریں گے۔
کل جماعتی اجلاس میں اپنی پارٹی نے عوامی معاملات کو اُجاگر کیا:فاروق اندرابی
سرینگر//اپنی پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم کے ساتھ منعقدہ کل جماعتی اجلاس کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں کو درپیش مسائل کو تفصیلی طور اُجاگر کرنے پر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی کاوشوں کو سراہا ۔ ایک بیان میں اندرابی نے کہا کہ اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے ایکبار پھر ثابت کردیا ہے کہ زمینی سطح پر لوگوں سے جڑے مسائل کو اُجاگر کرنا ہے ہی ہماری جماعت کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے کہا”اپنی پارٹی قیادت کی پالیسی اور ایجنڈہ ہمیشہ ایک جیسا رہا ہے، میڈیا رپورٹس اِس کی گواہ ہیں کہ ہم نے عوامی طور جوکہا، وہی بات ہماری جماعت کے سربراہ نے مرکزی قیادت کے سامنے اُجاگر کی“۔فاروق اندرابی نے کہاکہ پارٹی نے کبھی دوغلی پالیسی نہیں اپنائی کہ وہ لوگوں کے سامنے ایک بات کہے اور بند دروازوں کے اندر دوسری بات، یہ رویہ اُن جماعتوں کو راس آتا ہے جو دہائیوں سے یہ دوہرا کھیل کھیلنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف بخاری نے جوکہا، وہ تحریری شکل میں لوگوں کو بتایاگیا، اِس میں مبالغہ آرائی تھی ،صرف ٹھوس معاملات اُجاگر کرنے سے ہی ٹھوس نتائج دے سکتے ہیں۔ جذباتی نعرے دینا چند علاقائی سیاسی جماعتوں کی جموں وکشمیر میں ایک پرانی عادت رہی ہے جوکہ اب بے معنی ہوگئی ہے۔
بھدرواہ میں رابطہ سڑکوں کی مانگ پر احتجاج
۔4 سرپنچوں سمیت8 کیخلاف کیس درج
سری نگر//بھدرواہ میں رابطہ سڑکوں کی مانگ پر احتجاج کرنے کی پاداش میں چارسرپنچوں سمیت آٹھ افراد کیخلاف کیس درج کرلیاگیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق بھدوارہ کی متعدد پنچائتوں سے وابستہ لوگ بھدرواہ میںپل ڈوڈہ پر جمع ہوئے اور سڑک کو بند کرکے احتجاج کیا۔گزشتہ روز احتجاجی لوگ مانگ کررہے تھے کہ ان کے علاقوں کی پنچائیتوںمیں رابطہ سڑکوں کو یقینی بنایا جائے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان بھدرواہ میں عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے سرکاری دورے پر تھے تاہم پیٹرول پمپ کے نزدیک کلشری میں لوگوں نے سڑک بند کی تھی۔ پولیس نے احتجاج کررہے لوگوں، جن میں چارسرپنچ، ایک سرکاری استاد سمیت آٹھ افراد کیخلاف وبائی بیماری ایکٹ 1997 اور کوووڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر118/2021درج کرلیاہے۔
کورونالاک ڈاﺅن سے معمولات زندگی ٹھپ
سرینگر//وبائی بیماری کورونا وائرس کی جاری لہر کے پیش نظر سنیچروار کو شہر سرینگر سمیت وادی کے کچھ اضلاع میں کورونا لاک ڈاﺅن سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئے ۔کورونا کرفیو کے نتیجے میںمعمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اگرچہ گزشتہ کئی دنو ں سے کمی ریکارڈ ہو رہی ہے جس کے نتیجے میںکورونا کرفیو میں نرمی برتی گئی تھی تاہم جموں کشمیر کے کچھ اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کوفیو جاری ہے جس کے چلتے شہر سرینگر سمیت وادی کے کچھ اضلاع جن میں پلوامہ ، اننت ناگ ، بارہمولہ اور کپواڑہ شامل ہےں، میںکرونا کرفیو کی واپسی سے معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر رہی جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں بندشوں کا نفاذ عمل میںلایا گیا جبکہ حساس مقامات پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے اور کسی کو بھی آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ۔
کوروناضابطوں کی خلاف ورزیاں
2ہفتوں کے دوران 82لاکھ سے زائد 14ہزار7سوسولہ روپے جرمانہ وصول
سرینگر//کووِڈ- 19رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں حکومت جموں کشمیر نے کشمیر کے دس اضلاع میں گزشتہ دوہفتوں کے دوران 86,20,006 روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔صوبائی کووِڈ کنٹرول یونٹ کے مطابق ماسک نہ پہننے کی پاداش میں لوگوں سے8214716روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔سرینگر ضلع میں کورونا رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے پر خلاف ورزی کنندگان سے سب سے زیادہ جرمانہ2293060روپے حاصل کیا گیا،جبکہ کولگام میں 11جولائی سے24جولائی تک 1344500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔متعلقہ ڈپٹی کمشنروں نے چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے کر معائنوں کی مہم میں سرعت لائی ہے اورکورونا وائرس کے پھیلاﺅکوروکنے کےلئے لوگوں کو سختی سے گائیڈ لائنز کی پاسداری کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
بانڈی پورہ میں کورونا کے 5 نئے معاملے
سعید محلہ ملنگام مائیکروکنٹینمنٹ زون قرار
بانڈی پورہ//عازم جان // ملنگام بانڈی پورہ کو مائکروکنٹینمنٹ زون قرار دیاگیا ہے اور سو گز کے فاصلے تک یہاں لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ملنگام بانڈی پورہ کے سعید محلہ کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے مائیکروکنٹین منٹ زون قرار دےکر سوگز کے فاصلے تک لوگوں کی نقل وحمل پر پابندی لگا دی ہے اور چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ، تحصیلدار آلوسہ ،ایس ایچ او بانڈی پورہ کو معیاری عملیاتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت دی ہے ۔بی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت اقبال نے بتایاکہ سعید محلہ ملنگام میں پانچ افراد نئے سرے سے مثبت سامنے آئے ہیں جن کو فوری طور پرپزل پورہ کووڈ – 19 ہسپتال قرنطینہ میں رکھنے کےلئے لیجایا گیا اور سعید محلہ کو سوگز کے فاصلے تک سیل کردیا گیا۔ چونکہ بانڈی پورہ ضلع میں کووڈ 19 عالمی وباءکا اثر دھیرے دھیرے کم ہوا ہے لیکن سنیچر کو سعید محلہ ملنگام میں پانچ معاملے مثبت سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر متحرک ہوکر اقدامات کئے ہیں ۔
پلوامہ اور اوڑی میں سمینار
نوجوانوںمیں احساس ذمہ داری کو فروغ دینے کی تلقین
شاہد ٹاک+ظفر اقبال
پلوامہ+اوڑی //انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر پلوامہ کے سرکٹ ہاﺅس میں ایک روزہ سمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سمینار محکمہ سوشل ویلفیئر اور ڈرگ کنٹرول پلوامہ نے مشترکہ طور پر منعقد کیا۔پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری مہمان خصوصی کے طور پر جبکہ ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف مہمان ذی وقار کے بطور موجود رہے۔ ان کے علاوہ پروگرام میں اے ڈی سی پلوامہ محمد الطاف خان سوشل ویلفیئر کے عہدیداران، ڈرگ کنٹرول محکمے کے عہدیدار اور شرکاءکی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران ماہرین نے منشیات کے برے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک بدعت ہے اور اس سے سماج تباہ ہو رہا ہے۔ماہرین نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے انسان نہ صرف جسمانی طور بلکہ روحانی طور پر بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا منشیات سے بچنے کے لیے ہمیں ہر سطح پر کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارا سماج منشیات سے پاک ہو جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ” ہمیں اپنے گھروں میں ہی بچوں کو ایسی تربیت کرنی چاہئے تاکہ ہمارے بچے اس بدعت سے اپنے آپ کو دور رکھ سکیں“۔ادھر سرحدی قصبہ اوڑی میں قائم گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول میں کلچرل ایجوکیشن ونگ زون اوڑی کے تعاون سے”منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن“منانے کے لئے ایک ورچوئل سمینار کا انعقاد کیا۔ اسکول کے پرنسپل مشتاق سوپوری کی صدارت میںاس سمینارکا انعقاد کیا گیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ جی ایم لون ، ضلعی ثقافتی کوآرڈی نیٹر نذیر احمد ، نگہت مجید ، شعبہ نفسیات بی این کالج آف نرسنگ جموں ، زونل کلچرل کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد ککرو کے علاوہ اساتذہ اور طلباءآن لائن سمینار میں مووجود رہے۔چیف ایجوکیشن افسر نے اس موقع پر اپنے آس پاس کے لوگوں خصوصاً نوجوانوںمیں ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع میکانزم پر زور دیا۔
سماج کے سبھی شعبوں کو آگے آنے کی ضرورت
ڈرگ ڈی ایڈیکشن سنٹر عید گاہ میں تقریب
نمائندہ عظمیٰ
سرینگر //سرینگر کے ڈرگ ڈی ایکشن سنٹر عیدگاہ میںانسداد منشیات کے عالمی دن پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سماجی دوری کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے مقررین نے نشہ کو ترک کرنے کا مشورہ دیا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر محمد مظفر خان کر رہے تھے جبکہ ڈاکٹر منظور احمد ، سہیل خان اور شبیر احمدنے بھی اس پروگرام میںشریک کی۔ پروگرام میں بازیاب مریضوں ، متاثرہ خاندانوں ، سول سوسائٹی ممبران ، ڈاکٹروں ، وائی ڈی اینڈ آر سی عملہ اور دیگر پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج ڈرگ ڈی ایکشن سنٹر سرینگر ڈاکٹر محمد مظفر نے وادی میں منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرہ ، اس کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منشیات کی لعنت سے متعلق کچھ حقائق شیئر کیے اور اس کے علاج کے طریقوں پر زور دیا۔ڈاکٹر مظفر نے کہا کہ اس کی روکتھام صرف پولیس نہیں کر سکتی ہے بلکہ سماج میں رہنے والے ذی شعور اشخاص ، محلہ ومساجد کمیٹیوں کے علاوہ علما ءکو بھی اس کے خاتمے کےلئے سامنے آنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وادی میں اب افیون اور براﺅن شوگر کا استعمال بڑ رہا ہے جو نوجوانوں کےلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ ڈاکٹر منظور احمد(میڈیکل آفیسر) نے منشیات سے بچنے کی روک تھام کی تکنیک پر زور دیا۔ سہیل خان نے منشیات کی لعنت کی تشویشناک سطح سے متعلق اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔ انہوں نے سامعین خصوصاً مریضوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے آپ کو تکنیکی مہارت سے آراستہ کریں۔
بڈگام ضلع میں مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام
سرینگر//بڈگام پولیس نے ضلع میں منشیات مخالف مہم کے سلسلے میں ریلیاں ،مباحثے اورسمینارمنعقد کرکے انسداد منشیات کاعالمی دن منایا۔اس سلسلے میں خیالی پورہ سے ٹاو ن ہال خانصاحب تک ایک بیداری ریلی نکالی گئی جس میں ایس ڈی پی او خان آفتاب اعوان ، رئیس احمد ڈار تحصیلدار خانصاحب ، انسپکٹر محمد رفیع ایس ایچ او خانصاحب ، انشا حسن انچارج منشیات اور تناو مینجمنٹ سنٹر بڈگام سمیت کئی افسران موجود تھے۔ریلی کے بعد ٹاو¿ن ہال خانصاحب میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء، نوجوانوں اور ملحقہ علاقوں کے معززین نے شرکت کی۔اس دوران چرار شریف میںزیارت گاہ سے بس اسٹینڈ تک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر ، نثار احمد اعوان تحصیلدار چرارشریف ، انسپکٹر یاسر راشد ایس ایچ اوچرار شریف اور دیگر افسران موجود تھے۔ سول سوسائٹی اور مقامی این جی او (ٹیم ابرو) کے ممبران نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ شرکاءکو منشیات کی لت سے محفوظ رہنے کیلئے ٹاو¿ن ہال چرار شریف میں ایک سمینار منعقد کیا گیا۔ماگام تھانہ سے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول تک ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سول سوسائٹی ممبران ، طلباءنوجوانوں اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی۔بیروہ میں ، تحصیل دفتر سے میونسپل دفتر تک ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ قصبہ بڈگام میں تھانہ بڈگام سے اولڈ بس اسٹینڈ تک ایک ریلی نکالی گئی ، جس میں فیاض گیلانی ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹر بڈگام ، انسپکٹر محبوب حسین ایس ایچ او تھانہ بڈگام اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر ، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس بڈگام طاہر سلیم نے اپنے پیغام میں والدین کو مشورہ دیا کہ وہ برتاو¿ کی طرف گہری توجہ دیں اور ان پر کوئی نفسیاتی دباو¿ نہ ڈالیں جو انہیں منشیات کی طرف راغب کرسکے۔سی این ایس
کرناہ میں فوج کا این جی او کے اشتراک سے پروگرام
کرناہ//انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر کرناہ میں منشیات کے خاتمہ کیلئے لوگوں نے فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ۔نشے کی لت کے خلاف فوج کی شکتی وجے برگیڈ اور تنظیم برائے کیمونٹی ڈیولپمنٹ درم شالہ ہماچل پردیش نے کئی ایک تقاریب کا اہتمام کیا ۔این جی او کی قیادت سندیپ پارمر کر رہے تھے،جنہوںنے کرناہ میں نشے کی روکتھام اور بری عادت کے خلاف کام شروع کیا ہے۔کرناہ میں اس سلسلے میں 24جون کو ایک بیدارای مہم شروع کی گئی تھی اور 26جون کو یہ بیداری مہم اختتام پذیر ہوئی ۔اس دوران ٹیٹوال ، ٹنگڈار ، باغ بالا اورکنڈی میں لوگوں کو اس مہم کے مضر اثرات کے بار ے میں آگاہی فراہم کی گئی جبکہ سنیچر کو انسداد منشیات کے عالمی دن پر ایک اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس ، سیول انتظامیہ ، پنچایتی اراکین ، سیول سوسائٹی اورعلاقے کے معزز لوگوں نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران مقررین نے اساتذہ اوروالدین پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو مثبت راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔26جون کو ہونے والی تقریب کے دوران نوجوانوں کے ذریعہ ایک مختصر ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔اسی آگاہی پروگرام پر عمل کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی ایک منتخبہ ٹیم اور پیرا میڈیکل سٹاف کو آل انڈیا انسٹی ٹوٹ آف میڈیکل سائنسAIIMSدہلی کے ڈاکٹروں کے ذریعے ٹرینگ دی جائے گی ۔
کسانوں کی درخواستوں پرفوری کارروائی کریں
نوین چودھری کی باغبانی محکمہ کے افسران کو ہدایت
سرینگر //محکمہ ہارٹیکلچر کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری کے ساتھ ایم ڈی این اے ایف ای ڈی ایس کے چڈھا نے جموں و کشمیر میں اعلیٰ کثافت والے شجرکاری کے نفاذ کیلئے ہفتہ کے روز زراعت پروڈکشن اینڈ فارمرس ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ( اے پی اور ایف ڈبلیو ڈی ) اور ہندوستان کی قومی زرعی کواپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن ( این اے ایف ای ڈی ) کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن جموں و کشمیر کی حکومت کا ایک پرچم بردار منصوبہ ہے جو پھلوں کی پیداواری صلاحیت کو موجودہ 12-10 MT فی ہیکٹر سے بڑھا کر 50-40 MT فی ہیکٹر تک پہنچائے گا تا کہ کاشتکاروں کی آمدنی میں کئی گُنا اضافہ ہو سکے ۔ ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہارٹیکلچر ، ( ایچ ڈی پی کے نوڈل آفیسر ) اور تمام چیف ہارٹیکلچر آفیسرز نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں این اے ایف ای ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس کے چڈھا نے این اے ایف ای ڈی کی جانب سے ہائی کثافت پودے لگانے کی اسکیم کیلئے اب تک کی جانے والی پیش رفت اور حصولیابیوں کے بارے میں ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی۔ دریں اثنا ایم ڈی این اے ایف ای ڈی نے جموں و کشمیر کی غیر ملکی سبزیوں اور شہد کیلئے مارکیٹنگ میں معاونت کی پیش کش کی ۔ اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے تمام سی ایچ او کو ہدایت دی کہ وہ چار کنال سے بھی کم اراضی پر قابض اہل حاشیہ کاشتکاروں کی نشاندہی کریں اور ایچ ڈی پودے لگانے میں تیزی لائیں علاوہ ازیں انہوں نے چار دن کے اندر کسانوں کی درخواستوں پر کاروائی کرنے کو کہا ۔ مزید براں پرنسپل سیکرٹری نے ڈی جی ہارٹیکلچر کشمیر اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں کو ہدایت دی کہ غیر ملکی سبزیوں اور شہد کی پیداوار کی مقدار درست کی جائے تا کہ ان مصنوعات کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ معاوضے کیلئے این اے ایف ای ڈی کے ذریعہ مارکیٹ روابط قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے ایچ ڈی پودے لگانے کیلئے وائیرس انڈیکسنگ لیب کے قیام کیلئے زمین کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
آن لائن درج کی گئی شکایات کا ازالہ
ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے میٹنگ میں جائزہ لیا
سرینگر//ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ، بھوپندر کمار نے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں موجودہ صورتحال اور عوامی شکایات کی پوزیشن کا جائزہ لیا گیا جو لیفٹیننٹ گورنر کے خصوصی طور پر قائم کردہ آن لائن شکایت کے ازالہ پورٹل کی وجہ سے موصول ہوئے ہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ مختلف محکموں سے متعلق تقریبا 27 2710 آن لائن شکایات درج کی گئی تھیں جن میں سے 2604 شکایات کا مقررہ مدت کے اندر اچھی طرح حل کیا گیا جبکہ باقی تمام امور کے مختلف مراحل میں ہیں۔مکمل جائزہ لینے کے بعد ڈی سی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ تمام شکایات کا بروقت اور فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مو¿ثر اور مناسب شکایات کے ازالے کا طریقہ کار ایک فلاحی انتظامیہ کا سنگ بنیاد ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کے مسائل کو آسان انداز میں حل کرنے کے لئے جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام رجسٹرڈ شکایات کو مقررہ مدت کے اندر اپنے منطقی انجام تک پہنچانا یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان تمام افسران کی بھی تعریف کی جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تمام شکایات کو ایک مقررہ مدت کے اندر نمٹا دیا۔
ڈاکٹر اِیتو نے راجباغ میں فوڈ کِٹس تقسیم کئے
سرینگر//نگین ٹوراینڈ ٹریول ایسو سی ایشن ( این ٹی ٹی اے ) کے اشتراک سے ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر نے راجباغ میں سیاحتی شعبے سے وابستہ مختلف اَفراد میں فوڈ کِٹ تقسیم کئے۔اِس موقع پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی شعبہ کووِڈ۔19 وبائی اَمراض¾ کی دوسری لہر کی وجہ سے سب سے زیادہ شعبے متاثرہیں۔این ٹی ٹی اے کے مخیر کاموں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ایتو نے غیر سرکاری آرگنائزیشن کی موجودہ بحران کے دوران اِمداد فراہم کرنے میں آگے آنے کے لئے سراہا۔
جموں کشمیر فلم پالیسی
۔10جولائی رجسٹریشن کی آخری تاریخ
جموں//جموں وکشمیر حکومت نے جے اینڈ کے فلم پالیسی کے تحت اِندراج کے لئے متعدد مہارت رکھنے والے باصلاحیت اَفراد کو مد عو کیا جن میں رقاص، فیشن ڈیزائنر ، اَداکار ، کوریو گرافر، سنیما نگار، ساﺅنڈ ریکارڈسٹ ، سیٹ ڈیزائنر س اور دیگر شامل ہیں۔ اِندراج آن لائن لنک https://tinyurl.com/jkfilmpolicy یاکیو آر کوڈ کو سکین کر کے بھی کیا جاسکتا ہے۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 جولائی 2021ءہے۔
اپنی پارٹی کی کشمیر صوبہ کی خواتین کے ساتھ میٹنگ
خواتین کامعاشرتی تبدیلی میں اہم کردار :اشرف میر
سرینگر// اپنی پارٹی نے ہفتہ کے روزپارٹی سے وابستہ کشمیر صوبہ کی خواتین کاایک اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے صوبائی صدر محمد اشرف میر کے ہمراہ کی۔ اجلاس میں کشمیر صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ خواتین نے سماجی ،اقتصادی اور سیاسی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے۔ خواندگی اور مہذب سماج خواتین کی ہی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اور تہذیبی تبدیلیوں کا براہ راست تعلق پوری دنیا کی بااختیار خواتین سے ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پچھلے چند سالوں سے خواتین کی ترقی کا عمل رک چکا ہے، خواتین کو پھر سے آگے آکر ترقی یافتہ سماج میں اپنی پوزیشن قائم کرنی چاہئے۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے کہاکہ خواتین قوم کی معمار ہیں اور اُن کی ترقی سماج کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا”اپنی پارٹی خواتین کی ترقی کی وعدہ بند ہے اور ہم نے ہمیشہ وہ مسائل اُجاگر کئے ہیں جوکہ اُن کی ہمہ جہت بہبودی کے لئے ضروری ہیں۔گھریلو تشدد کے معاملات میں اضافہ تشویش کن ہے، میری اُن تمام ماو¿ں بہنوں سے گذارش ہے جنہیں اِن مشکلات کا سامنا ہے، وہ اِن کے حل کے لئے آگے آئیں“۔
سکھ لےڈرجو گندر شا ن کافرزند فوت
سرینگر//سےا سی وسماجی لےڈر اور گو ردوارہ پر بندھک کمےٹی پلوامہ کے صدر جو گےندر سنگھ شا ن کے بےٹے انجینئرکنورسنتوش سنگھ ہفتہ کے روزفوت ہوگئے ۔ ان کے انتقال پر سماجی وسےا سی طبقوں نے تعزےت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ابدی سکون کیلئے دعا کی ۔تعزےت کرنے والوں مےں سکھ کارڈنےشن کمےٹی کے چیئر مےن جگموہن سنگھ رےنہ، صدرگردو وارہ سنگھ سبھا سےمو سنجےت سنگھ ،صدر ےوتھ فورم چندر ی گام ترال اور گردوارہ پر بند کمےٹی ترال کے علاوہ دےگر انجمنےں بھی شامل ہےں۔ اس دوران سی اےن اےس کے مدےر اعلیٰ رشےد راہی نے بھی تعزےت کا اظہار کیا ہے۔ ادھر ترال سے تعلق رکھنے والی مسلمانوں کی اےک بڑ ی تعداد نے جو گےندر سنگھ شان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔
کوچک خانوادے سے ڈاکٹر فاروق کی تعزیت پرسی
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اننت ناگ جاکر مرحوم ڈاکٹر رفیق احمد کوچک کے پسماندگان سے تعزیت پرسی کی۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔انہوں نے ڈاکٹر کوچک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے بہت کا م کیا اور وہ ایک عوام دوست شخصیت کے مالک تھے۔ اس موقع پر جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، ترجمان عمران نبی ڈار ، ریاض احمد خان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔