راجوری اور پونچھ میں ’نیشنل سپورٹس ڈے ‘منایا گیا
سمت بھارگو +یاسمین عظمیٰ+حسین محتشم
راجوری+پونچھ //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں نیشنل سپورٹس ڈ ے منانے کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کی گئی۔راجوری کے مختلف علاقوں میں نیشنل سپورٹس ڈے کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کئے گئے ۔فوج نے راجوری ضلع میں ’نیشنل سپورٹس ڈے ‘منایا گیا ۔اس سلسلہ میں ضلع کے متعدد علاقوں میں بسالی ،مواہلی موڑھ ،تھنہ منڈی اور انواس بھندر میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کی ۔ان پروگراموں کو منعقد کرنے کا اصل مقصد ’نیشنل سپورٹس ڈے ‘کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔فوجی حکام نے بتایا کہ طلباء میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے سلسلہ میں مذکورہ دن منایا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ ملک میں 29اگست کو قومی کھیل دن منایا جاتا ہے جبکہ مذکورہ دن میجر دھیان چند کی یوم پیدائش کے طورپر منایا جارہا ہے ۔اس دوران ضلع بھر میں والی بال اور کبڈی کے کئی مقابلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔میجر دھیان چند کی سالگرہ کے موقع پر 29 اگست 2021 کو فوج کی 48 آر آر بٹالین کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی میں ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی سالگرہ منانے کیلئے تمام کووڈ-19 ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کھیلوں کے دن کا اہتمام کیا۔ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی کے احاطے میں میجر راٹھور 48RR کے ہاتھوں ان کھیلوں کا افتتاح ہوا جس میں والی بال ، کبڈی اور دوڑ سمیت تین کھیلوں میں پچاس کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو فوج کی 48RR کی جانب سے اسناد و انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر فوج کے اعلی آفیسران سول انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ محمد ایاز رینہ، رخسار بٹ ، اور شفیق میر کی سربراہی میں ان کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات اور مشروبات کی تقسیم کاری پر یہ شاندار پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ملک بھر کی طرح پونچھ میں میجر دھیان چند کے یومِ پیدائش کے موقع پر 29 اگست کو قومی یومِ کھیل منایا گیا ہے۔پولیس میں بابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب کے زیر اہتمام سپورٹس سٹیڈیم میں حقیقت دوستانہ میچ کھیل کر میجر دھیان چند کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میجر دھیان چند کا وہ جادوئی کھیل یاد کیا جاتا ہے، جسے دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی تھی۔انہوں نے کہادھیان چند کا اصل نام دھیان سنگھ تھا، وہ ہاکی کے ایسے پابند تھے کہ وہ رات کو چاند کی روشنی میں ہاکی کی مشق کرتے تھے۔ اسی لئے ان کے کوچ نے ان کا نام دھیان چند رکھا تھا۔دھیان چنددھیان چندمیجر دھیان چند، سولہ سال کی عمر میں ملک کی خدمت کیلئے فوج میں شامل ہوئے اس کے بعد انہوں نے آرمی اور ہاکی ٹیم دونوں کے ساتھ خدمات انجام دیں۔واضح رہے کہ دھیان چند نے ایمسٹرڈم (1928) ، لاس اینجلس (1932) اور برلن (1936) میں بھارت کیلئے 3 اولمپک تمغے جیتے اور اپنے پورے کیریئر میں انہوں نے 400 گول کیے۔بھارت کی جانب سے فارورڈ پوزیشن میں کھیلنے والے دھیان چند سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ ایک مرتبہ نیدرلینڈ میں ان کی ہاکی اسٹک پر ریسرچ کی گئی، جس سے یہ پتا لگایا جاسکے کہ وہ گوند کو اپنی اسٹک سے چپکا کر رکھنے کیلئے مقناطیس کا استعمال تو نہیں کر رہے ہیں؟۔دھیان چنددھیان چنددھیان چند کی جادوگری ملک و بیرون ممالک میں بہت مشہور تھی اسی لیے ان کواعزاز دیتے ہوئے آسٹریلیا کے ویانا میں ان کا چار ہاتھ اور چا اسٹک والا ایک میموریل نصب کیا گیا ہے جو آج بھی وہاں موجود ہے۔
زمود احمد کے والد کا انتقال
جاوید اقبال
مینڈھر //محکمہ ڈی آئی سی میں تعینات کے اے ایس آفیسر ذمود احمد کے والد کا 85برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے جن کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں آبائی قبرستان نکہ منجہاڑی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ان کی نماز جنازہ میں کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔نماز جنازہ میں سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا ،ڈی ڈی سی ممبر ریاض چوہدری ،ڈی ڈی سی ممبر سہیل ملک ،ندیم خان ،شیراز اظہری کیساتھ ساتھ کئی پنچایتی اراکین و معززین نے بھی شرکت کی ۔مرحوم کی وفات پر سابقہ وزیر نثار احمد خان ،مرتضیٰ خان ،پروین سرور خان ،ایڈوکیٹ معرو ف خان ودیگر کئی معززین نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
مینڈھر میں مشکوک قتل کا معاملہ
خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی مانگ
جاوید اقبال
مینڈھر //ایڈو کیٹ محمود خان نے مینڈھر کے کیری کانگڑھ علاقہ میں گزشتہ دنوں ہوئے قتل کیس معاملہ پر جاری تحقیقات میں ہورہی تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں موصوف نے کہاکہ گزشتہ دنوں راجوری ضلع میں ہوئے قتل کیس کو تین دنوں کے اندر ہی پولیس نے حل کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرلیا تھا تاہم مینڈھر سب ڈویژن کے کیری کانگڑھ علاقہ میں ہوئے مشکوک قتل کیس کو چھ دنوں بعد بھی حل نہیں کیا جاسکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ قتل کے سلسلہ میں کچھ ثبوت بھی پولیس کو ملے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی چھ دنوں سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔ایڈوکیٹ محمود خان نے ایس ایس پی پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قتل کیس کو حل کرنے کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔
شہید بابو رام کی پہلی برسی پر پروگرام منعقد
جاوید اقبال
مینڈھر //ایس آئی بابو رام کی پہلی برسی کے موقعہ پر مینڈھر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی پونچھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس سلسلہ میں ڈھرانہ چوک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران مقررین نے شہید بابو رام کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے محنت ولگن کیساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے ۔ایس ایس پی پونچھ نے کہاکہ بابو رام نے دوران سروس عام لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اہم رول ادا کیا ہے جبکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔تقریب میں ایس ایس پی کے علاوہ ، ایس ڈی ایم ،ایس ڈی پی او مینڈھر ،تحصیلدار ،ایس ایچ او کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین و معززین نے بھی شرکت کی ۔
محکمہ مال نے 328کنال اراضی سے قبضہ ہٹایا
جاوید اقبال
مینڈھر //ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر محکمہ مال کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن میں کی گئی کارروائی کے دوران 328کنال سرکاری اراضی پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ کو ہٹایا گیا ۔ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر سب ڈویژن کے بنولہ اور کالا بن علاقوں میں نائب تحصیلدار مینڈھر کی قیادت میں محکمہ مال اور پولیس کے اشتراک سے کی گئی کارروائی کے دوران مذکورہ اراضی سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا گیا ۔محکمہ مال نے مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ نہ کیا جائے جبکہ کئے گئے قبضہ کو جلدازجلد خود ہٹا لیا جائے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طورپر سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضے کے سلسلہ میں کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔
سرنکوٹ میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان
انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،کارروائی کا مطالبہ
بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ مقامی معززین انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سب ڈویژن میں منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہوتا جارہا ہے ۔اس سلسلہ میں ایڈوکیٹ انتخاب قاضی نے کہاکہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں تاہم ڈرگ مافیا کے سرگرم ہونے کی وجہ سے نوجوان کو تباہ کیا جارہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔موصوف نے کہاکہ ڈرگ مافیا اپنے مفاد کیلئے نوجوانوں کو تباہ کررہا ہے جس کی وجہ سے آئے روز اموات ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ بالخصوص پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ڈرگ مافیا کیخلا ف کارروائی کے سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ سماج کو منشیات جیسی لت سے پاک کرنے میں رول ادا کیا جاسکے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس وقت تعلیمی ادارے بند پڑے ہوئے ہیں تاہم دوسری جانب منشیات کا کارو بار بڑھتا جارہا ہے ۔انہوں نے پولیس انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مافیا کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان کے مستقبل کو بچایا جا سکے ۔
سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل
سمت بھارگو
راجوری //راجوری ضلع میں ہوئے ایک موٹر سائیکل حادثے میں ایک 25سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔مرنے والے کی شناخت پون کمار ولد کمل کمار سکنہ چکلی راجوری کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK11C-9363پر سوار ہو کر سندر بنی کی جانب جارہا تھاکہ اسی دوران مذکورہ موٹر سائیکل ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو سندر بنی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرحم پٹی کے بعد اس کو گور نمنٹ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے تاہم راستے میں ہی اس کا انتقال ہو گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
سبکدوش ہیڈ ماسڑمحمد شفیع چل بسے
کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے افسوس کا اظہار کیا
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے علاقے عظمت آباد کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد شفیع کملاک کا انتقال ہو گیا ہے ۔مرحوم موصوف گزشتہ چند روز سے علیل تھے لیکن اتوار کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ان کی اچانک موت ہو گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کے روزآبائی گاؤں عظمت آباد میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد شفیع کملاک محکمہ تعلیم میں بطورِ استاد مقرہ ہوئے اور ہیڈ ماسٹر کے باوقار عہدہ سے سبکدوش ہوئے۔مرحوم ایک عظیم المرتبت‘ آسودہ خصائل‘ محاسن پیکر اخلاق ہستی، عظیم علمی شخصیت، انتہائی غریب پرور، نرم دل اور انسان دوست شخصیت کے حامل تھے سرکاری ملازمت کے بعد بھی عوام کی خدمت میں جْٹے رہے چنانچہ عظمت آباد پنچایت کے چیئر مین بھی منتخب ہو کر عوامی خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔ اس کے علاوہ جامع مسجد عظمت آباد کی تعمیری کمیٹی کے سربراہ بھی رہے۔ اس موقع پر تھنہ منڈی کی کئی دینی سیاسی اور سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے جن میں چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر ، مسلم ایجوکیشنل کے سرپرست خورشید بسمل، سابق وزیر صحت شبیر احمد خان، سابق جج مظفر اقبال خان، پرنسپل ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی محمد صدیق گنائی، راہ حق کے وسیم خان ، این سی لیڈر مشتاق شال ، بشیر احمد وانی و شمیم مغل، نذیر احمد گنائی ، عبدالغنی شال ، کونسلر الحاج محمد اقبال رینہ، صدر بیوپار منڈل حاجی غلام محی الدین عارف اور نائب صدر یونس خان کے علاوہ تھنہ منڈی کی تمام صحافی برادری نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
فوج نے چنڈک میں والی بال ٹورنا منٹ کا اہتمام کیا
عشرت حسین بٹ
منڈی// پونچھ بریگیڈکے تحت فوج کی ڈوڈہ ریجمنٹ کی جانب سے چنڈک میں ایک والی وال ٹورنامنٹ اور قومی کھیل دن کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد فوج اور عوام میں بہتر تعلقات اور کھیل کود کی نوجوانوں میں بہتر نشو نما کرنا تھا ۔ٹورنامنٹ کے دوران نیشنل سپورٹس ڈے بھی منایا گیا اور کھیل کود کے فوائد کے حوالے سے آرمی کی جانب سے نوجوانوں کو بتایا گیا ۔اس موقعہ پر تحصیل منڈی کی چار ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے گئے جن میں بیدار ،ساتھرہ ،چنڈک اے اور چنڈک بی کی والی بال ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل میچ چنڈک اے اور بیدار کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنڈک کی ٹیم نے فائنل میچ جیتا ۔اس موقعہ پر میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین بھی موجود رہے۔آخر پر تمام کھلاڑیوں میں فوج کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
جامعہ ضیا العلوم پونچھ میں دوروزہ میڈیکل کیمپ
ایمبولینس اور سات آکسیجن کنسنٹریٹر عوام کے نام وقف
پونچھ//معروف دینی ادارہ جامعہ ضیا العلوم پونچھ کے شعبہ خدمت خلق تنظیم امدادالمستحقین کے زیر اہتمام دوروزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ شہر پونچھ میں اینی نوعیت کے پہلے اور منفرد میڈیکل کیمپ کو سرینگر کے معروف طبی مرکز شفا ہاسپٹل کے اشتراک سے قائم کیا گیا تھا جسمیں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے عوام کی ایک بڑی تعداد کا علاج معالجہ کیا ۔اس موقعہ پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور جامعہ کے اس تاریخ ساز پروگرام کی ستائش کی پروگرام کی۔ افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت ایڈیشنل ایس پی لیاقت چوہدری ڈاکٹر گلزار احمد بٹ ڈائریکٹر شفا ہاسپٹل سرینگر سابق وائس چیئرمین لیجسلیٹو کونسل جہانگیر میر سابق ایم ایل اے اعجاز جان ڈی ڈی سی ممبران چوہدری عبدالغنی سہیل شہزاد بی ڈی سی چیئر مین شمیم گنائی جمیل کوہلی پروفیسر مصرف حسین شاہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ صدر سناتن دھرم سبھا ستیش ساسن پردھان گوردوارہ پرپندھک کمیٹی نریندر سنگھ نامور ادیب پردیپ کھنہ سورجن سنگھ تاج میر ایڈووکیٹ محمد زمان ڈاکٹر شمیم بانڈے بشیر احمد خاکی ڈاکٹر سرفراز میر ڈاکٹر محمد اسماعیل سرپنج نجب دین ڈار سرپنچ مظفر قریشی سید خورشید شاہ نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے جامعہ کی مختلف النوع سماجی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی جامعہ اپنے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ایسے سماجی کارناموں کو انجام دیتا رہیگا دیگر مقررین جن میں جھانگیر میر اعجاز جان چوہدری عبدالغنی سہیل شہزاد نے بھی جامعہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بہترین خراج تحسین پیش کیا اہنے خطاب میں جامعہ کے نائب مہتمم مولانا سعید احمد حبیب نے جامعہ کے تمام تاریخی کارناموں کیلئے بانء جامعہ مولانا غلام قادرکو یاد کیا اور کہا یہ سب مولانا غلام قادر کی وسعت فکر اور بلندی خیال کا نتیجہ ہے کہ جامعہ آج اس مقام پر ہے اور بلا امتیاز رنگ ونسل انسانیت کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس موقعہ پر جامعہ کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے ایک ایمبولینس اور سات عدد گیس کنسنٹریٹر عوام کے نام وقف کئے
ڈائٹ پونچھ کی جانب سے منعقد آن لائن ورکشاپ کا اختتام پذیر
حسین محتشم
پونچھ//"رہنمائی اور مشاورت" کے عنوان سے کووڈ19 وبائی مرض کے دوران طلباء کیلئے وقت کی ضرورت کے طور پر ڈائٹ پونچھ نے ضلع پونچھ کے اساتذہ کیلئے G&C پر دو روزہ آن لائن ورچوئل موڈ ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں مختلف زونوں کے تقریبا 60 اساتذہ نے شرکت کی۔ ایس سی ای آر ٹی کی ہدایات کے مطابق ، ڈی آئی ای ٹی پونچھ کے رہنمائی اور کونسلنگ سیل نے اپنے پرنسپل کی نگرانی میں اساتذہ کو تربیت فراہم کی تاکہ وہ طلبہ کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے اور انہیں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے مختلف شعبوں میں رہنمائی اور مشاورت کرنے میں مہارت حاصل کریں۔ مختلف سیشنز میں ریسورس پرسنز نے شرکاء کے ساتھ مختلف پہلوؤں کے ساتھ بات چیت کی جیسے موضوع کے انتخاب میں رہنمائی ، کیریئر گائیڈنس اور کونسلنگ ، چائلڈ لیبر ، بچوں کے حقوق کا تحفظ ، جسمانی سزا کی روک تھام ، اچھے برے ، محفوظ غیر محفوظ رابطے ، پیشہ ورانہ رہنمائی اور پیشہ ورانہ مضامین، سائنس میں کیریئر ، انسانیت میں کیریئر ، کوویڈ 19 وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد ہمارا مستقبل. اس مشکل وقت میں اساتذہ طلباء کو رہنمائی اور مشاورت دے کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں ایم پی شرما ای او ڈی سی اینڈ سیل ورکشاپ کوآرڈی نیٹر ، الکا شرما کونسلر ڈی ایس ای ، منموہن سنگھ سینئر لیکچر (فیکلٹی کونسلر) وجیتا کپور، مسٹر ترپتا کماری زیڈ سی سی پونچھ، تیجندر سنگھ، منجیت کور نے بطور ریسورس پرسن اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے شرکاء کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ ایس خوشیندر سنگھ وائس پرنسپل ڈائٹ پونچھ نے اپنے خطاب میں ڈائٹ کے G&C سیل کے کردار کو سراہا اور ان کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
بیدار میں والی با ٹورنامنٹ اختتام پذیر
حسین محتشم
پونچھ// تحصیل منڈی کی پنچایت بیدار کے دور دراز علاقہ میں منعقد والی بال ٹورنامنٹ کا اختتامی مقابلہ مخدومی والی بال کلب اور تانترے والی بال کلب کے مابین کھیلا گیاجس میں مخدومی کلب نے بآسانی میچ جیت لیا۔ اس دوران انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق ایم ایل اے، اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ضلع صدر شاہ محمد تانترے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کی۔انہوں نے رنراپ اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔انہوں نے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ان کو ملاقات اور ان میں انعامات تقسیم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کا ہر طرح سے تعاون کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں کیونکہ یہ کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں۔
ڈی ڈی سی چیئر مین نے تار کول بچھانے کا افتتاح کیا
حسین محتشم
پونچھ//چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ کونسل پونچھ تعظیم اختر نے بلاک پونچھ کے گاؤں بھینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے "محلہ کسنا تا گلاب والا وارڈ نمبر 2" کی سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر ایکس ای این محکمہ تعمیرات عامہ پونچھ اور عام لوگ بڑی تعدادمیں موجود تھے۔ پنچایت بینچ کے سرپنچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کے پورے لوگ چیئرپرسن کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ان لوگوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ان کا مطالبہ پورا کیا۔ سرپنچ بھینچ عشرت نسا نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "پچھلے کچھ سالوں سے ہم اپنی انتظامیہ کی طرف سے نظراندازکئے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا ہمارے ساتھ کئی بنیادی ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ان وعدوں کا کوئی نتیجہ نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحثیت سرپنچ چیئرپرسن تعظیم اختر کو مبارکباد دیتا ہیں کہ وہ ہمارے معاشرے کے لیے مثبت کام کر رہی ہیں۔