Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 8, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE

جمہوریت اور آئین کی خلاف ورزی

 عارف لائیگرو
سرینگر // پی ڈی پی کے وسطی کشمیر کے یوتھ کارڈینیٹر عارف لائیگروں نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی گھر میں نظربندکرنے کی مذمت کی ہے۔ عارف لائیگرو نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو  گھر میں نظر بندرکھنا اور انہیں اپنے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے سے روکنا جمہورت اور آئین کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کس بنیاد پر گھر میں نظر بند ہیں؟ عارف لائیگرو نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایک سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف یہ بلا جواز کارروائی جمہوریت پر سوالیہ ہے جبکہ جموں وکشمیر حکام اس بات کا دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور جموں وکشمیر دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جشن منا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈران کو کہیں جانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو بغیر کسی وجہ کے گھر میں نظر بند رکھنا’جمہوری اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے‘‘۔  الطاف احمد کلو اور سلمان علی ساگر کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقعے پر انچارج کانسچونسی ڈاکٹر سجاد شفیع بھی موجود تھے۔ 
 
 

اننت ناگ میں کرنٹ لگنے سے خاتون لقمۂ اجل 

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے دمہال علاقہ میں ایک جواں سالہ خاتون کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق خوشی پورہ دمہال اننت ناگ میں32سالہ مسرت جان زوجہ ارشاداحمدوانی گھریلو کام میں مصروف تھی کہ اس دوران اسے بجلی کازوردار جھٹکا لگاجسکے نتیجے میں اس کی موقعہ پرہی موت واقع ہوگئی ۔ خاتون کی المناک موت کے نتیجہ میں خوشی پورہ گائوںمیں غم واندوہ کی لہردوڑ گئی ۔ اُدھرپولیس نے اس واردات کی مناسبت سے تحقیقات شروع کی ۔
 
 
 
 

آئی ایم سی کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

 نوبل انٹرنیشنل فلم فیسٹول کیلئے 2 فلمیں منتخب

سرینگر//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کو مسلسل بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ سنٹر کی تیاری کردہ 2 مختصر دستاویزی فلمیں ’’پروفیسر یشپال شرما کو خراج‘‘ اور ’’ارسطو‘‘ نوبل انٹرنیشنل فلم فیسٹول  2021 میں نمائش اور ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ فیسٹیول کا موضوع ’’مواد ہی بادشاہ‘‘ ہے۔ دونوں فلموں کے ڈائرکٹر محمد عامر بدر، پروڈیوسر، آئی ایم سی ہیں۔یہ فلمیں دنیا بھر سے بھیجی گئیں 7000 فلموں میں سے منتخب ہوئی ہیں۔ ان فلموں کو مانو نالج سیریز کے تحت تیار کیا گیا ہے جو چار برس قبل آڈیو ویژول ذرائع سے معلومات کی فراہمی کے مقصد سے شروع کی گئی تھی۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کیلئے محمد عامر بدر اور آئی ایم سی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس کے ذریعہ آئی ایم سی اور اردو یونیورسٹی دونوں کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ رضوان احمد ، ڈائریکٹر سنٹر نے عامر بدر اور دیگر ٹیم ممبروں کو اس کامیابی کیلئے مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے کہ مانو آئی ایم سی کی فلموں کو قومی و بین الاقوامی فلم فیسٹول میں منتخب کیا گیا ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ کامیابیاں ہمیں مزید محنت کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔ ڈائرکٹر آئی ایم سی کے مطابق آئی ایم سی کا مقصد تعلیمی مواد کو بین الاقوامی سطح پر پہنچانا ہے اس کے لیے مرکز کی ٹیم غیر معمولی کاوشیں کر رہی ہے۔
 

منشیات مخالف مہم

قاضی گنڈ میں شہری چرس سمیت گرفتار

سرینگر//کولگام میں منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ قاضی گنڈ تھانہ کی پولیس پارٹی نے پٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکااورتلاشی لی ۔مذکورہ شہری کی شناخت عابد احمد شاہ ساکن چورٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے400گرام چرس برآمدکیا ۔قاضی گنڈ تھانہ نے ایف آئی آر نمبر217/21کے تحت ایک کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کی ۔ اسی طرح کی ایک اورکارروائی میں کولگام پولیس نے پہلے سے گرفتارشہری کے انکشاف پر  ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ کولگام تھانہ میںایف آئی آر نمبر202/21کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم عاشق حسین میر ساکن اوکے کولگام نے اپنے آبائی گاؤںمیں گاڑی میں اضافی مادہ کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ اس سلسلے میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر کولگام غلام محمد بٹ کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کولگام کے ساتھ مل کر مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا اور ایک لوڈ کیریئرسے15کلو خشخاش پوست برآمد کیا۔
 

بانڈی پورہ اور گاندربل میںبھنگ کی کاشت تباہ 

سرینگر//بانڈی پورہ اور گاندربل کے ترگام سمبل، نارائن باغ ، ڈب ، شالہار اور خان محلہ میںپولیس نے بھنگ کی کاشت کو تباہ کردیا ہے۔بانڈی پورہ میں ایس ڈی پی او سمبل سریندر موہن کی نگرانی میں سمبل تھانہ کی ایک ٹیم نے ترگام کے علاقے میں بھنگ کو تباہ کیا۔اسی طرح گاندربل میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرکی نگرانی میں پولیس چوکی شادی پورہ کی ایک پارٹی نے گاندربل کے نارائن باغ ، ڈب ، شالہار اور خان محلہ کے علاقوں میں محکمہ مال کے ساتھ مل کربھنگ کی کاشت کوتباہ کیا ۔ لوگوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے اوراس طرح کی مہم جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
 
 

بانڈی پورہ ضلع ہسپتال میں طبی عملے کی کمی 

عازم جان 
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ ضلع ہسپتال میں طبی عملے کی کمی کے باعث مریضوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ،ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ،سی ایم او بانڈی پورہ اور مشیر برائے لیفٹیننٹ گورنر کو اس صورتحال سے آگاہ کیا ہے لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اینستھیسیا اورناک ،کان اور گلے کے علاوہ ہڈیوں اورجوڑوں کے ڈاکٹر تعینات نہیں ہیں جبکہ الٹرا سائونڈ کرنے کیلئے بھی ڈاکٹر تعینات نہیں ہے ۔اگرچہ ضلع ہسپتال کے سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر شیخ مشتاق الٹرا سائونڈ اور اینستھیسیا کے فرائض نبھارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ہسپتال کا کام کاج متاثر ہورہا ہے۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ ضلع ہسپتال میں طبی عملے کی کمی کو فوری طور پردور کیا جائے تاکہ  ضلع میں مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

 رام بن ضلع کیلئے انجمن علماء کے عہدیداروں کی تقرری

سرینگر// انجمن علماء وائمہ مساجدجموں وکشمیر کے ایک چار رکنی وفدنے حافظ عبدالرحمن اشرفی(انجمن کے امیر) کی قیادت میں دو روزہ تنظیمی دوروزہ دورہ مکمل کیا۔موصولہ بیان کے مطابق وفدمیں امیر تحصیل ڈورو حافظ اعجاز احمد بلالی اور امیر تحصیل دیوسر حافظ ریاض احمد پرے،اورعاقب احمد کھانڈے شامل تھے۔وفدنے کھڑی،بانہال اور اسکے مضافات میں متعدد دینی مدارس کے ذمہ داروں،مفتیان کرام ائمہ مساجد ،دینی تنظیموں اور سربراہان مدارس اسلامیہ کے الگ الگ وفود سے ملاقات کی ۔ ضلع رام بن میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے علما وائمہ مساجد کے متفقہ مشورے سے مفتی جلال الدین (مہتمم دارالعلوم امدادیہ کرانچی ہال )کوصدر ضلع رام بن اور مولانا مشتاق احمد مہتمم مدرسہ جامعہ حفصہ منڈک پاس کوصدر تحصیل کھڑی ،قاری فیاض احمد (مہتمم مدرسہ خدیجہ الکبری )کوسیکریٹری تحصیل کھڑی،معروف معلم مفتی اختر احمد قاسمی، مولانا عبد القادر قاسمی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد کھڑی ،حافظ شبیر احمدامام مسجد عثمان،حافظ ایاض احمد کوتحصیل کھڑی کی تحصیلی مجلس شوریٰ کا ممبر منتخب کیا گیا۔اس موقع پر مولانا عطا اللہ مہتمم دارالعلوم صوت القرآن کھڑی اور مفتی خورشید احمد امام جامع مسجد عیدگاہ بانہال کو بانہال اور کھڑی تحصیل میں نومنتخب اراکین اور ذمہ داران کی سرپرستی کرنے کی گزارش کی گئی جسے انہوں نے قبول کیا۔
 

 انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بانڈی پورہ میں جلوسِ عزا

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تلرزو بانڈی پورہ میںمجلس حسینی کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔بیان کے مطابق حسب روایت قدیم جلوس علم شریف بر آمد کیا گیا جو آستان میر دانیال میں اختتام پذیر ہوا ۔مجلس حسینی سے خطاب کرتے ہوئے آغا مجتبیٰ نے اسیران کربلا کے کردار و عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور معرکہ کربلا میںپیش آئے جگر سوز حالات و واقعات بیان کئے ۔
 

اپنے سینئر رضاکارکو ایوارڈملنے پریتیم فاونڈیشن کی مبارکباد

سرینگر//جے اینڈ کے یتیم فائونڈیشن کے چیئرمین محمد احسن راتھر نے فائونڈیشن کے سینئر رضاکار اور استاد جاوید احمد بٹ کو یوم اساتذہ کے دن بہترین استاد کا خطاب حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔یہ اعزاز انہیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس کے آیی سی سی میں منعقد ایک  تقریب پر دیا۔ چیئرمین جے کے وائی ایف نے گزشتہ دو دہائیوں سے ضلع بانڈی پورہ میں بطور استاد اپنے پیشے میں رول ماڈل کے طور پر فرائض کی انجام دہی میں عزم ، لگن ، دیانت اور استقامت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جے کے وائی ایف کے مخلص رضاکار نے یتیم فائونڈیشن کے قیام کے بعد سے ہی خدمت خلق کے شعبے میں بھی بحیثیت رضاکار قابل ستائش کام کیا ۔ موصوف فی الوقت گورنمنٹ مڈل سکول اونگام بانڈی پورہ میں بحیثیت ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اس سے قبل موصوف کو سرکار کی جانب سے 2011میں ضلع بانڈی پورہ کے بہترین استاد کے خطاب سے نوازا ہے۔
 
 

 الطاف بخاری کا پارٹی لیڈر سے اظہار تعزیت

جموں//اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے اپنی پارٹی کارڈی نیٹر چناب ویلی ملک محمد عمر کی دادی سکینہ بیگم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف بخاری نے کہاکہ مرحومہ شریف النفس اور نیک سیرت خاتون تھیں جوہمیشہ غربا اور ضرورتمندوں کے لئے فکر مند رہتی تھیں۔ انہوں نے سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ِ ثواب اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ پارٹی کے سینر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ اور صوبائی نائب صدر سید اصغر علی ودیگرلیڈران نے بھی غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے۔
 

عوامی مجلس عمل کا اظہار تعزیت

سرینگر// عوامی مجلس عمل نے شہر سرینگر کی کئی سرکردہ اورنامور شخصیات جن میں مرحوم مولوی غلام رسول شاہ ساکن خانقاہ سوختہ نواکدل ، جواں سال زبیر منظور ولد منظور احمد خان ساکنہ فردوس کالونی عیدگاہ متصل عالی مسجد سرینگر، ماسٹر علی محمد زرگر ساکن سٹی کالونی الٰہی باغ بژھ پورہ شامل ہیں، کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔بیان کے مطابق سربراہ تنظیم میرواعظ محمد عمر فاروق کی جانب سے سوگوار  خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت ی دعا کی گئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

کشمیر

چھاتروکشتواڑ میں مسلح تصادم طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ، علاقہ کڑے محاصرے میں

July 2, 2025
کشمیر

کالجوں کی گرمائی تعطیلات میں توسیع

July 2, 2025
کشمیر

درجہ حرارت میں ہلکی کمی سے لوگوں کو راحت ۔5سے10جولائی تک ہلکی یا درمیانی بارشیں متوقع

July 2, 2025
کشمیر

تعطیلات میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں بچوں کو اپنا نصاب مکمل کرنے کی ضرورت:وزیر تعلیم

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?