مزید خبریں

پنچایت بھاٹہ دھوڑیاں میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں 

لوگ مریضوں کو کندھوںپر اٹھا کر ہسپتال منتقل کرنے پر مجبور ،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ 

جاوید اقبال 
مینڈھر //بلاک بالاکوٹ کی دور افتادہ پنچایت بھاٹہ دھوڑیاں میں کئی ایک ایسی وارڈیں بھی موجود ہیں جہاں پر اس جدید دور میں بھی رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیا ت دستیاب ہی نہیں ہیں جبکہ مقامی لوگوں کئی کلو میٹر تک کا پیدل سفر کر کے سڑک میں پہنچتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنچایت کی وارڈ نمبر 4سے 9تک میں کوئی بھی رابطہ سڑک موجود ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اس جدید دور میں بھی مریضوں کو مشکل حالات کے باوجود کندھوں پر اٹھا کر ہسپتالوں تک پہنچاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سیاسی لیڈران نے ہروقت ووٹروں کا استحصال کیا ہے جبکہ الیکشن کے دنوں میں ان کےساتھ تعمیر و ترقی کے وعدہ کئے جاتے رہے تاہم اقتدار میں آنے کے بعد اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ گاﺅں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لگ بھگ ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے سابقہ وزیر اعظم نے ہر ایک محلہ کو سڑک کےساتھ جوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن بھاٹہ دھوڑیاں گاﺅں انتظامیہ کے مذکورہ زمرے میں ہی نہیں آسکا ۔غور طلب ہے کہ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ہمیشہ ساز و سامان کندھوں پر ہی لے کر اپنے گھروں میں جاتے ہیں ۔مکینوں نے ضلع انتظامیہ کےساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گاﺅں میں رابطہ سڑک تعمیر کروائی جائے تاکہ مکینوں کو بنیادی سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔
 
 

سی ایچ سی کنڈی میں ’عالمی یوم قلب‘ منایا گیا 

 محمد بشارت 
کوٹرنکہ //کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی میں محکمہ صحت کی جانب سے عالمی یوم دل منایا گیا ۔پروگرام کے دوران خطا ب کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹر شمیم النسا ءبھٹی متوازن طرز زندگی کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔موصوفہ نے نوجوان طبقہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کی روکتھام کےلئے اپنا رول ادا کرتے ہوئے دل کی بیماریوں سے بچنے کےلئے اپنی باقاعدہ سے سکریننگ کروائیں ۔انہوں نے کہا ’ورلڈ ہارٹ ڈے ہر سال 29 ستمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے تاکہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے جو لوگوں کو قلبی بیماری یا سی وی ڈی کے خطرات سے آگاہ کرے۔ سی وی ڈی دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے ، ہر سال 18.6 ملین زندگیوں کا دعویٰ کرتا ہے۔ جب دل کی بیماری ان پر پھیلتی ہے تو بے خبر پکڑے جاتے ہیں۔ دل کا عالمی دن لوگوں کو خطرے پر قابو پانے کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کیسے چھوٹے اقدامات دل کی بیماریوں اور فالج سے کم از کم 80 فیصد قبل از وقت اموات سے بچنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
 

بیو پار منڈل مینڈھر کا وفد تحصیلدار سے ملا قی 

جاوید اقبال 
مینڈھر //گزشتہ روز بیور پار منڈل مینڈھر کا ایک وفد گزشتہ روز تحصیلدار سے ملا قی ہوا ۔وفد میں شامل اراکین نے ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں گزشتہ دنوں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے نکاسی نظام مکمل مفلوج ہوگیا جس کی وجہ سے بارش کا پانی ان کی دکانوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے ان کا سازو سامان کا نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بارشوں کی وجہ سے قصبہ میں لوگوں کے رہائشی گھروں و دکانوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے ان کا نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کی جانب سے نکاسی نظام کی بہتری کےلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد نالیوں و نکاسی نظام کو معیاری بنایاجائے نہیں تو بڑے پیمانے پر انتظامیہ مخالف احتجاج شروع کیا جائے گا ۔تحصیلدار نے تاجرون کے مسائل کو بغور سننے کے بعد یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جلد ہی محکمہ دیہی ترقی اور پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ آفیسران کےساتھ ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے دوران نکاسی کو معیاری بنانے کےلئے ایک ماسٹر پلان پر غور کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک پلان مرتب کر کے اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا ۔
 
 

ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفد سی ای او سے ملاقی 

حسین محتشم
پونچھ//ٹیچر جواینٹ ایکشن کمیٹی کے اعلی عہدیداران کا ایک وفد جموں و کشمیر (یو ٹی) کے جنرل سکریٹری نجم جعفری کی قیادت چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ عبدالمجید سے ملاقی ہوا جہاں وفد نے پری فیکٹو اور پوسٹ فیکٹو پرمیشن کےلئے سی ای او سے لسٹ جاری کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے اساتذہ کے اور بہت سے مسائل کے متعلق تفصیل سے گفت وشنید بھی کی گی۔وفد کے دوران چیف ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ سے اپیل کی کہ ’نیو ایجوکیشن پالیسی‘کی ترویج اور صحیح معنوں میں پالیسی کو عملانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوے کہا کہ اساتذہ اپنے فرض منصبی سے انصاف کریں تاکہ بچے حقیقی معنوں میں اساتذہ کی صلاحیتوں سے علمی و شعوری استفادہ حاصل کرسکیں۔سی ای او پونچھ عبدل المجید نے اساتذہ کو ہدایت کرتے ہوے کہا کہ جو طلبا و طالبات کسی وجہ سے سکول چھوڑ چکے ہیں ان طلباوطالبات کو سکولوں میں واپس لانے میں اہم رول ادا کریں،نیو ایجوکیشن پالیسی کے تحت پری پرائمری کلاسز کو کامیاب بنانا، طلبا کیرجسٹریشن بڑھانے کی کامیاب کوشش ہونی چاہیے۔ سی او پونچھ نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیح بنیاد پر حل کیا جاے گا۔وفد میں شامل عارف راٹھور چیف پیٹرن، الطاف چوہان سینئر نائب صدر ضلع ،سیدعلی مرتضی سیکریٹری نشرواشاعت جموں ڈویڑن ،بدرالدین راتھر تحصیل صدر سرنکوٹ،نیاز کرمانی تحصیل صدر منڈی،سید عباس موسوی و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
 
  

بھاجپا کے لیگل سیل کا پونچھ میںاجلاس 

حسین محتشم
 پونچھ// بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیگل سیل نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر پونچھ کے احاطے میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس سرفراز حمید راتھر ایڈوکیٹ راجوری پونچھ لیگل سیل کے انچارج کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اس موقع پرسنجے رینہ ایڈوکیٹ جو بی جے پی لیگل سیل ڈسٹرکٹ پونچھ کے کنوینر ہیں ،نے جموں سے آئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ لیگل سیل ضلع پونچھ پارٹی نظرئیے کے ساتھ پرعزم ہے اور عام لوگوں کو پارٹی سے جوڑ کر مجموعی طور پر پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس موقع پر چمن لال شرما ایڈووکیٹ ، مہیش رینا ایڈووکیٹ ، عرفان الحق ایڈووکیٹ اور قانونی برادری کے لوگوں کے علاوہ پردیپ شرما جی سابق ایم ایل سی ، سنیل گپتا جی بی جے پی ریاستی ترجمان، اقبال خواجہ ، ضلع جنرل سیکرٹری، اومی کھجوریہ صدر کسان مورچہ، رمن سنگھ جنرل سیکریٹری ، روہت ورما جنرل سیکنڈ موجود تھے۔ میٹنگ کے اختتام پر کنوینر لیگل سیل نے تمام معزز مہمانوں کی شرکاءکی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا۔