کنتواڑہ سڑک کی تعمیرجلد شروع نہ ہونے پر احتجاج کا انتباہ
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی دورافتادہ علاقہ کنتواڑہ کی عوام نے کنتواڑ سڑک کے کام کو جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر عوام سڑکوں پر اکر آحتجاج کرے گی۔کشتواڑ میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ سال 2010 میں اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا لیکن آج تک اسکی تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔ سماجی کارکن ہمت سنگھ نے بتایا کہ چار پنچائیوں پر مشتمل علاقہ کو ہر سیاسی پارٹی نے اپنے ووٹ بینک کیلئے استعمال کیا اور ہم سے جھوٹے وعدے کرکے چلے جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر متعلقہ محکمہ کے عہدیداران سے بات کی جاتی ہے تو وہ جھوٹ بو ل کر ہمیں اگلی تاریخ دے دیتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ گزشتہ سال بھی ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن نہ جانے کن وجوہات کی بناپر انکے خلاف کاروائی نہیں ہورہی ہے۔انھوں نے ضلع انتظامیہ و لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ اس سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کریںبصورت دیگر علاقہ کی تمام عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کرے گی۔
نیشنل کانفرنس اعلیٰ سطحی وفدکا پونچھ دورہ
پارٹی لیڈر اعجاز جان کی ڈھارس بندھائی
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ایک اعلیٰ قیادتی وفد نے زیر قیادت صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے خطہ پیرپنچال کے پونچھ جاکر وہاں پارٹی صوبائی یوتھ صدر اور سابق ایم ایل اے پونچھ اعجاز جان کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ یا درہے کہ اُن کی 2بھانجیاں گذشتہ دنوں ایک المناک سڑک حادثے میں فوت ہوئیں تھیں۔ اس موقعے پر مرحومین کے حق میں دعائے اور کلمات بھی ادا کیا گیا اور مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کے علاوہ لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے دعا کی گئی۔ ناصر اسلم وانی نے مرحومین کے والدسید عدنان کیساتھ بھی تعزیت اور ڈھارس بندھائی ۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر اور انچارج سوشل میڈیا سیل سارا حیات شاہ بھی تھیں۔
منشیات مخالف کارروائی پر کشتواڑ پولیس کی تعریف
کشتواڑ//راشٹریہ اٹل سینا جموں و کشمیر نے کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ایس ایس پی کشتواڑ نے منشیات فروشوں کے خلاف تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ہر جگہ پہنچ کر ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت بٹ کی کاوشوں سے لوگوں کی جانیں بچائی جا رہی ہیں اور لوگوں کی جان و مال کو بچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کا کام قابل ستائش ہے۔ نہوں نے کہا کہ ایس ایس پی کشتواڑ ایک کامیاب ایس ایس پی ہیں اور ہمیشہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی کشتواڑ نے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے پورے ضلع میں آپریشن شروع کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں کو کشتواڑ میں پولیس کے ان تمام اقدامات کو سراہنا چاہئے۔